سچا پیار نہیں ملا۔۔۔شوبز کی وہ لڑکیاں جنہیں سچا پیار نہیں ملا

image
 
کہتے ہیں جسے ملے سچا پیار اسی کی زندگی ہوتی ہے دنیا میں سب سے حسین۔۔۔دل تو سب ہی دیتے ہیں لیکن جس کے دل کو ملے سب سے زیادہ اہمیت اسی کی ہوتی ہے جیت۔۔۔شوبز میں ایسی کئی لڑکیاں ہیں جنہوں نے اپنا دل تو دیا لیکن ان کے دل کو وہ مقام نہیں ملا جس کی وہ مستحق تھیں۔۔
 
صبا قمر
صبا قمر آج کل اپنے مختلف شوز سے یہ بتا رہی ہیں کہ شادی کاروبار نہیں۔۔۔اور ان کی باتیں دل پر بھی اثر کر رہی ہیں۔۔۔لیکن اصل زندگی میں ان کا اپنا دل بہت کچھ سہہ چکا ہے۔۔۔بے وفائی کی بہت اعلیٰ مثالیں ان کی زندگی میں آئیں اور صبا قمر نے بہت سے کڑوے گھونٹ پئے۔۔۔حمزہ عباسی اور ایک نام اور ہے جنہوں نے صبا قمر کی محبت کی قدر نہیں کی۔۔۔
image
 
سارہ خان
سارہ خان نے اپنا دل بہت سوچ سمجھ کر انڈسٹری کے ایک غصیلے لڑکے آغا کو دے دیا تھا۔۔۔نازک سی اور معصوم سی یہ لڑکی جانتی نا تھی کہ ایک دن اس کے حصے میں بے وفائی آئے گی۔۔۔ساری دنیا میں یہ اعلان کرنے والا کہ ہاں میں بہت جلد سارہ خان سے شادی کروں گا اور محبت کے اظہار میں ہمیشہ آگے آگے رہنے والا اچانک ہی ایسا غائب ہوا کہ یقین ہی نہیں آیا۔۔۔اور پھر ا ن کی زندگی میں کسی اور حسینہ نے گھر کرلیا۔۔۔
image
 
سائرہ یوسف
یہ کوئی ارینج میرج نہیں تھی جس کے پیچھے کوئی کہانی نا ہو۔۔۔یہ ایک پیار بھری کہانی تھی اور دو دلوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کی صدائیں دی تھیں۔۔۔شہروز کے لئے سائرہ یوسف نے خود کو بہت بدلا اور پھر ان کیز ندگی میں پیار کی نشانی بھی شامل ہوئی لیکن پھر بے وفائی کی آندھی چلی اور شہروز کی زندگی میں صدف کنول نے قدم رکھے۔۔۔لیکن نام کوئی بھی ہو بے وفائی بس اسی شخص سے وابستہ ہوتی ہے جس نے کی ہو۔۔۔باقی سارے نام تو بس سہارے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: