کیا وقت بدل رہا ہے؟

خدا کرے یہ مشکل جلدی دور ہو اور سب کے دل کی آواز ایک ہی ہے کہ
یہ مشکل دور کرو نا
ہمیں اس آسانی کو ڈھونڈا ہے جو اس مشکل کے ساتھ کہیں چھُپی ہوئ ہے کیونکہ رب کا فرمان ہے کہ
ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
There is an opportunity in difficulty

‌کیا یہ ہماری سوچ کو بدلنے آئ ہے ، کیا اس آفت کے گزرنے کے بعد ہماری سوچ بدلے گی یا ہم وہی کرتے رہیں گے جو آج تک کرتے چلے آئے ہیں ۔
‌مصیبت گزرنے کے بعد لوگوں سے وہی رویہ پھر سے ہو جاے گا یا کچھ نرمی کی امید ہے، کچھ سادگی کی طرف لوٹنا ہے یا دکھاوے کا میلا لُوٹنا ہے اور الفاظ سے دوسروں کو کُوٹنا ہے جس سے کسی کے دل کا ٹوٹنا ہے، اور ساتھ چھوٹنا ہے ۔
‌کیا کسی کو منانا ہے جب کسی نے روٹھنا ہے۔
وہ چیزیں اتنی ہی اہم ہو جائیں گی جن کی اہمیت لاک ڈاؤن ہو چکی ہے ۔
یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ کیا کیا بدلے گا اور کیا کچھ بدل رہا ہے

زمانے کے انداز بدلے گئے!

نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر !!!

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290732 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.