پورٹ قاسم

کسی بھی ملک کی ترقی میں بندرگاہوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور جب ان بندرگاہوں پر انڈسٹریل زون قائم ہونا شروع ہوتے ہیں تو وہ ملک میں روزگار فراہم کرنے کا اہم ذریعہ بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی اور تجارت کو دیکھتے ہوئے انیس سو ستر کی دہائی میں پورٹ قاسم تعمیر کیا جانے لگا یہ بندرگاہ بحیرہ عرب پر کراچی سے پینتیس کلو میٹر مشرق کی جانب واقع ہے یہ پورٹ ملکی ضروریات کے ساتھ اندرونی اور بیرونی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے

پورٹ قاسم پاکستان کی مصروف ترین بندرگاہ ہے یہاں سے ایک اشاریہ سات کروڑ ٹن کے سامان کی تجارت ہوتی ہے یہ بندرگاہ بارہ ہزار دو سو ایکڑ پر موجود ہے اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ معاش ہے یہاں پر لا تعداد انڈسٹریل زون کام کر رہے ہیں پورٹ قاسم کی تجارت ملک کی مجموعی تجارت کا پینتیس فیصد ہے پاکستان کی اسی فیصد گاڑیاں بنانے کی صنعتیں پورٹ قاسم پر واقع ہیں۔ کوئی بھی ملک معاشی ترقی کے بغیر ترقی کی راہوں پر گامزن نہیں ہو سکتا اس لیئے ضروری ہے کہ معیشت پر خاص توجہ دی جائے اور ان بندرگاہوں سے بھر پور فایدہ اٹھایا جائے ۔


 

Nafeesa Khan
About the Author: Nafeesa Khan Read More Articles by Nafeesa Khan: 11 Articles with 12411 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.