آفٹر آل میں داماد ہوں، سیلیبریٹیز کی ہر دلعزیز بیٹیوں کے ہونہار شوہر جن پر انہیں فخر ہے

image
 
بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں اور ماں باپ کو بہت عزیز ہوتی ہیں والدین کا تعلق دنیا کے کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو ان کے اندر ہمیشہ سے بیٹیوں کے اچھے نصیب کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں- اور اس بات کے خواہش مند ہوتے ہیں کہ ان کی بیٹیوں کو شادی کے بعد ایسا جیون ساتھی ملے جو پیار کرنے والا اور خیال رکھنے والا ہو جس کے ساتھ ان کی بیٹی خوشیوں کے ہنڈولے میں جھول سکے- آج ہم آپ کو شوبز کے کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائيں گے جن کی چڑيوں کو بابل کا انگنا چھوڑنے کے بعد مثالی جیون ساتھی ملے-
 
1: جاوید شیخ کا داماد نادر نواز
جاوید شیخ کو اللہ نے ایک بیٹی اور ایک بیٹے سے نوازہ ہے ان کی بیٹی مومل شیخ جو کہ اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی منسلک ہیں 2012 میں بابل کا انگنا چھوڑ کر نادر نواز کے سنگ رخصت ہو گئی تھیں ۔ اگرچہ نادر کا تعلق شوبز سے نہیں ہے مگر انہوں نے شادی کے بعد بھی مومل کے شوبز میں کام پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی بلکہ ان کا تعاون ہر ہر جگہ پر مومل کے ساتھ رہا اس جوڑے کو اللہ نے ایک خوبصورت بیٹے ابراہیم نے بھی نوازہ ہے اور جاوید شیخ کو بجا طور پر اپنے داماد پر فخر ہے-
image
 
2: نجم سیٹھی کے داماد بلال صدیقی
نجم سیٹھی معروف جرنلسٹ ، سابق گورنر پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئيرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کی بیگم جگنو بھی معروف صحافی اور سماجی شخصیت ہیں- ان کو اللہ نے دو بچوں سے نوازہ دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں کمال رکھتے ہیں بیٹے علی سیٹھی معروف گلوکار اور کمپوزر ہیں تو بیٹی میرا سیٹھی اداکارہ ، ماڈل اور مصنفہ ہیں- گزشتہ سال میرا سیٹھی کی شادی ان کے ساتھ پڑھنے والے بلال صدیقی کے ساتھ انجام پائی بلال صدیقی آکسفورڈ سے پی ایچ ڈی کر چکے ہیں اور ان کے پرانے خاندانی دوست کے بیٹے ہیں- میرا سیٹھی اور بلال کی ملاقات آکسفورڈ میں ہوئی اس کے بعد زندگی کے کئی مواقعوں نے انہیں ایک دوسرے کے قریب کر دیا- میرا سیٹھی کا بلال کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ وہ بہت محبت کرنے والے عزت کرنے والے اور خیال رکھنے والے انسان ہیں اور ان کی انہی خوبیوں کے سبب انہوں نے شادی کے لیے بلال کا انتخاب کیا نجم سیٹھی کو بھی اپنی بیٹی کے اس انتخاب پر فخر ہے-
image
 
3: نشو کے داماد افضل خان
اداکارہ نشو کو اللہ تعالیٰ نے ایک ہی بیٹی صاحبہ سے نوازہ تھا جن کو وہ صف اول کی اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتی تھیں مگر افضل خان کی محبت میں گرفتار ہو کر صاحبہ نے افضل خان سے شادی کا فیصلہ کیا جس کی اجازت نشو نے انتہائی کڑی شرائط کی تکمیل کے بعد دی- مگر وقت نے یہ ثابت کیا کہ صاحبہ کے لیے افضل خان کی محبت وقت کی قید سے باہر تھی اور شادی کے کئی سالوں کے بعد بھی یہ محبت اسی طرح قائم و دائم ہے بلکہ وقت نے اس محبت کو مزيد مضبوط کر دیا ہے اور اب نشو کو بھی اپنی بیٹی کے انتخاب اور فیصلے پر فخر ہے-
image
 
4: اسما اعجاز کے داماد اسد صدیقی
اسما اعجاز جو معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن بھی ہیں ان کی بیٹی زارا نور عباس نے پہلی شادی اپنی پسند سے کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی تھی- اسی دوران عدنان صدیقی کے بھانجے اسد صدیقی کی بھی پہلی شادی ماہم کے ساتھ ناکامی سے دوچار ہوئی تھی- دونوں کی پہلی شادی کی ناکامی ان دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی اور زارا نور نے اسد صدیقی کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا جو کہ شوبز کے شعبے سے ہی منسلک تھےاور زارا نور کی اداکاری کے شوق میں ان کا ساتھ دینے کے خواہاں تھے- اسما اعجاز کو اسد صدیقی کی صورت میں اللہ نے ایک بیٹے سے نواز دیا جو ان کی بیٹی کی خوشیوں کا ضامن بن گیا-
image
 
5: صبا فیصل کے داماد فیصل سعید
صبا فیصل کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کو اللہ نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازہ ہے- سعدیہ فیصل نے کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی اس کے علاوہ ماڈلنگ اور اداکاری سے بھی منسلک رہی ہیں- ان کے حوالے سے ایک انٹرویو میں صبا فیصل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار ان کے گھر معروف کھلاڑی شعیب ملک کی بہن ان کی بیٹی کا رشتہ لے کر آئيں جس سے انہوں نے صرف اس لیے منع کر دیا کہ لڑکا صرف میٹرک پاس تھا- اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ فیصل سعید کا انتخاب کیا جن کا تعلق اگرچہ شوبز سے نہ تھا مگر وہ ایک کامیاب اور تعلیم یافتہ انسان تھے- 2013 میں سعدیہ فیصل کی شادی کے بعد صبا فیصل ایک بڑی ذمہ داری سے عہدہ برا ہو گئیں آج سعدیہ فیصل اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: