آسان نہیں ہے میاں سے دور رہ کر بچوں کو پالنا۔۔۔شوبز خواتین جن کے شوہر ملک سے باہر ہیں

image
 
شادی کے بعد میاں اور بیوی کے درمیان دوریاں اکثر اختلافات کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔۔۔اس محبت کو سنبھالنا آسان نہیں لیکن شوبز کی مضبوط خواتین کو یہ فن خوب آتا ہے اور وہ شوہر کی لمبی لمبی جدائیوں کو بھی سہہ جاتی ہیں اور بچوں کو پالتی بھی ہیں۔۔۔
 
سعدیہ امام
سعدیہ امام کی شادی جرمنی میں مقیم شیف عدنان سے ہوئی اور اس شادی کے بعد سعدیہ امام کا آنا جانا تو لگا ہی رہتا ہے اور پھر ان دونوں کی ایک بیٹی میرب بھی ہوگئیں۔۔۔سعدیہ امام شوبز میں کام بھی کرتی رہیں، اپنا وزن بھی کم کیا اور بچی کی پرورش سے لے کر اس کے اسکول اور دیگر ذمہ داریوں کو بھی بخوبی سنبھالا۔۔۔ان کے شوہر بھی بہت ساتھ نبھاتے ہیں لیکن پردیس میں رہنے کی وجہ سے زیادہ تر کام گھر کے اور بچی سعدیہ امام خود ہی سنبھالتی ہیں اور یہ سب کرنا اتنا آسان نہیں۔۔۔اس دوران انہوں نے اپنا گھر بھی بنایا اور ان کے شوہر اور انہوں نے مل کر اسے خوب سجایا۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کے شوہر عدنان لودھی ساؤتھ افریقہ میں بزنس کرتے ہیں اور آج کل تو وہ پاکستان میں ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیکن شادی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی فاصلوں کے ساتھ بھی رہے ہیں۔۔۔لیکن عدنان لودھی اتنے دور ہونے کے باوجود بھی بچوں سے جڑے رہتے ہیں۔۔۔دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی نوکریوں اور پروفیشنل لائف کی وجہ سے دور دور تو رہتے ہیں لیکن یہ دوریاں بھی انہیں ہمیشہ ایک دوسرے سے قریب ہی رکھتی ہیں۔۔۔بچوں کے تمام معاملات دونوں مل کر ہی حل کرتے ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت میں دونوں برابر کے شریک رہتے ہیں۔۔۔
image
 
صنم جنگ
صنم جنگ کے میاں کیونکہ پائلٹ ہیں تو ان کا قیام اکثر دیگر ممالک میں بھی ہوتا ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے وہ امریکہ میں مقیم رہے۔۔۔یہ وقت صنم کے لئے بالکل آسان نہیں تھا۔۔۔شادی کی سالگرہ بھی تنہا ہی منائی اور کیونکہ صنم جنگ کے والدین قریب ہی رہتے ہیں تو بیٹی کے معاملے میں انہیں زیادہ دقت نہیں ہوئی۔۔۔لیکن کیونکہ بیٹی اپنے والد سے خاصا قریب ہیں تو انہیں یہ بتانا کبھی کبھی مشکل ہوجاتا تھا کہ وہ کب اپنے والد سے ملیں گی۔۔۔آج کل تو دونوں ساتھ ہی ہیں لیکن دوریوں کا یہ سفر صنم جنگ اکثر طے کرتی ہیں اور یہ سفر کافی مشکل ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: