نظر لگ جائے گی۔۔۔شوبز ستارے جو اپنی خوشیوں کو عوام سے چھپاتے ہیں نظر کے ڈر سے

image
 
پاکستانی ستارے ہر وقت سوشل میڈیا کی زد میں ہی رہتے ہیں۔۔۔چاہے وہ چاہیں یا نا چاہیں لیکن خبر ان کو ڈھونڈ لیتی ہے اور پھر وہ چاہے کتنے ہی پردے ڈالیں لیکن ان کے بتانے سے پہلے ہی بات جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔۔۔بہت سارے لوگ اپنی خو شیوں کو اس لئے بھی منظر عام پر نہیں لاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں نظر لگ جانے سے۔۔۔
 
رابعہ انعم
نیوز اینکر رابعہ انعم نے اپنی شادی تک تو لوگوں کو خود سے جوڑے رکھا۔۔۔لیکن جب ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے سوچ لیا کہ میری بیٹی کی کوئی بھی تصویر یا کوئی بھی خبر سوشل میڈٰیا یا لوگوں کی زینت نہیں بنے گی۔۔۔انہوں نے کبھی اپنی بیٹی کے چہرے کی تصویر کہیں شیئر نہیں کی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بڑی ہوگی تو اس کی مرضی ہوئی تو وہ خود کو عوام کو دکھائے لیکن ابھی میں نہیں چاہتی کہ اس کو پتہ بھی نہیں اور میں سب کو اس کا چہرہ دکھاؤں۔۔۔وہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ بہت ساری نظریں ان کی بیٹی کو ٹوک نا لگا دیں۔۔۔اسی لئے اپنی اس خوشی سے وہ سب کو دور ہی رکھتی ہیں
image
 
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان یوں تو اب انڈسٹری کو چھوڑ کر جا چکی ہیں لیکن کیونکہ ان کے فینز آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں اس لئے وہ اکثر انسٹا پر اپنی اور اپنے شوہر کی تصاویر کو منظرعام پر لاتی رہتی ہیں۔۔۔پچھلے دنوں فادرذ ڈے کے موقع پر بھی انہوں نے تصاویر لگائیں لیکن اپنی بیٹی کے چہرے کو چھپا دیا۔۔۔اس کے پیچھے شاید ایک سوچ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بہت ساری نظروں سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔۔۔
image
 
منال خان
اداکارہ منال خان بھی نظر سے بہت ڈرتی ہیں اور انہوں نے خود بتایا کہ وہ اپنی بہت ساری باتیں سوشل میڈیا سے اس لئے دور رکھتی ہیں کیونکہ انہیں نظر لگ جاتی ہے ۔۔۔پچھلے سال تک تو وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی بہت ساری باتوں کو ظاہر کرنے سے گھبراتی تھیں۔۔۔
image
 
ثروت گیلانی
جب ثروت گیلانی نئی نئی ماں بنیں تو ایک عرصہ تک انہوں نے اپنے بچے کو عوام کے سامنے لانے سے گریز کیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ چھوٹے بچوں کو تو لازمی نظر لگ جاتی ہے۔۔۔آج وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں۔۔۔لیکن ایک دور میں انہیں نظر لگ جانے کا خوف بے چین رکھتا تھا اور وہ اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے سے گھبراتی تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: