میں نے ایسے کامیابی حاصل کی --- اپنے باس کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے بہتر بنائیں؟

image
 
اپنے باس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا آپ کے کیریئر میں ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ کچھ ایسے خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں ایسے باس ملتے ہیں جو مہربان، سمجھنے کے قابل اور مناسب مقام رکھنے والے ہوتے ہیں لیکن دوسرے شاید اتنے زیادہ اچھے نہیں ہوتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اگے بڑھنے کے لیے اپنے باس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائیں-
 
توقعات اور ترجیحات
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بہترین کارکردگی اور عمدہ پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے آپ اور آپ کے باس کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے- اس کے لیے اہم ہے کہ آپ باس کی توقعات اور ترجیحات مدنظر رکھیں-
image
 
ڈیڈ لائن اور وعدے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کسی بھی کام کی ڈیڈ لائن کر سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس پر قائم رہتے ہیں۔ انتہائی متاثر کن انداز میں اپنے ٹاسک سرانجام دیجیے اور وہ بھی وعدے کے مطابق وقت پر اس کی تکمیل کیجیے-
image
 
انتہائی فعال
اپنے باس کو تازہ ترین معلومات سے باخبر رکھیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ خود کو بھی کام سے متعلق اہم معلومات سے اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ وقت پر باس کو ہر بات کا جواب دے سکیں- آپ کا سرگرم عمل ہونا آپ کی حیثیت کو استحکام بخشتا ہے-
image
 
میٹنگ
اپنے باس کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کا شیڈول بنائیں۔ ان میٹنگ میں نہ صرف مختلف مسائل پر بات چبت کریں بلکہ ان کے ساتھ مل کر ان کا حل نکالنے کی کوشش بھی کریں۔
image
 
مکمل توجہ

اگر آپ کام کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور مکمل توجہ دیتے ہیں تو آپ کا باس نوٹس لے گا اور آپ کا بہت شکر گزار ہوگا۔ وہ آپ کو انتہائی قابل اعتماد سمجھنا شروع کردیں گے۔

image
 
دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا
کسی ٹیم میں اچھی طرح سے کام کرنے کے قابل ہونا کاروباری دنیا میں آگے بڑھنے کا ایک لازمی جز ہے اور آپ کا باس ان چیزوں کو آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ نوٹ کرے گا۔
image
 

اپنے اہداف کو پورا کریں

یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ آپ اپنے اہداف کو مستقل بنیاد پر پورا کررہے ہیں۔ اس سے آپ کے باس کا اعتماد آپ پر بڑھے گا۔ اس سے بھی بہتر ہے کہ اگر آپ ان سے اہداف سے تجاوز کر سکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: