سات ماہ تک لندن کے ہسپتال میں تھیں۔۔۔پاکستانی ستارے جو ملک سے باہر ہی انتقال کر گئے

image
 
ایک عرصہ تک اسکرین پر اپنی جگہ بنا کر دلوں میں راج کرتے ستارے اپنے آخری دنوں میں ملک سے دور تھے۔۔۔ایک دور تھا جب انہیں دیکھنے کے لئے لوگ سینما گھروں میں رش لگا دیا کرتے تھے اور ایک وہ دور تھا جب انتقال کے بعد پتہ چلتا کہ وہ اتنے عرصے سے غائب تھے۔۔۔
 
شمیم آراء
پاکستانی سینما اسکرین کا وہ چہرہ جسے حسین ترین چہروں میں شمار کیا جاتا تھا اور ایک عرصہ تک اسکرین پر راج کیا شمیم آراء تھیں۔۔۔ان کی مشہور فلموں میں دوراہا، سالگرہ، سہیلی، دل میرا دھڑکن تیری اور نا جانے سینکڑوں نام ہیں ۔۔۔وہ اداکاری کے بعد پرو ڈکشن کی دنیا میں بھی آئیں اور وہاں بھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔۔۔بدقسمتی سے اپنی زندگی کے آخری سالوں میں وہ بیماریوں کا شکار ہوئیں اور فالج نے بھی ان پر حملہ کردیا۔۔۔اپنے آخری دنوں میں سات ماہ تک وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔۔۔ان کی تدفین پاکستان کے شہر لاہور میں ہوئی۔۔۔
image
 
صبیحہ خانم
صبیحہ خانم صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیں اور پاکستانی سینما کی تاریخ بنانے والوں میں ان کا نام سرفہرست ہے۔۔۔ان کی چند کامیاب فلموں میں سے کچھ یہ ہیں۔۔۔دو آنسو، دیور بھابھی، سرفروش، انجمن ۔۔۔وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئی تھیں اور کئی سالوں سے شوبز سے علیحدگی کے بعد امریکہ میں ہی رہائش پزیر تھیں۔۔۔زندگی کو کامیاب انداز سے گزارنے کے لئے انہوں نے وہاں کام بھی کیا اور کھانے کی چیزیں بھی فروخت کیں۔۔۔صبیحہ خانم کا انتقال امریکہ کے شہر ورجینیا میں ہی ہوا ۔۔۔اور انہیں وہیں دفن کیا گیا
image
 
نصرت فتح علی خان
پاکستان کا ایک بہت بڑا نام جنہیں بین الاقوامی شہرت ملی بہت کم عمری میں ہی اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔وہ کافی بیمار ہوگئے تھے اور انہیں جگر اور گردوں کی بیماری نے آن گھیرا تھا۔۔۔انتقال سے پہلے وہ لندن نہیں جانا چاہ رہے تھے لیکن انہیں بہت تکلیف بھی تھی۔۔۔سب کے سمجھانے پر انہوں نے ملک سے باہر اپنے علاج کو کروانا مناسب جانا۔۔۔لیکن وہاں جانے کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کا دل کے دورے کے سبب انتقال ہوگیا۔۔۔ان کی تدفین فیصل آباد میں ہوئی۔۔۔
image
 
روحی بانو
پاکستان کا ایک بہت ہی قابل اور باصلاحیت چہرہ روحی بانو 2005 میں ا پنے بیس سال کے جوان بیٹے کے قتل کے بعد سے تنہا زندگی گزار رہی تھیں اور انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔۔۔دماغی بیماری شریزو فینیا میں مبتلا ہوگئی تھیں اور اپنے لاہور والے گھر میں ایک بوڑھے ملازم کے ساتھ ہی رہتی تھیں ۔۔۔اکثر گھر سے باہر دیوانگی کے عالم میں اپنے بیٹے کو تلاش کرنے نکل جاتی تھیں۔۔۔ان کا بہت علاج ہوا لیکن وہ گردوں کی تکلیف اور نفسیاتی بیماری کی وجہ سے زندگی کی طرف لوٹتے لوٹتے مڑ جاتی تھیں۔۔۔پھر انہیں ترکی کے شہر استنبول لے گئے اور وہ وہاں پر بیمار ہوگئیں۔۔۔دس دن وینٹیلیٹر پر رہیں اور وہیں انتقال فرما گئیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: