جی جی یہ میری بیوی ہیں۔۔۔شوبز کے گمنام چہرے جنہیں شادی کے بعد پارٹنر کی وجہ سے شہرت کا آسمان ملا

image
 
شوبز میں کام کرنے والوں کی تعداد تو بہت طویل ہے لیکن ہر کوئی اپنی پہچان بنا نہیں پاتا۔۔۔یا پہچان ہو بھی تو ہر وقت شہرت کے آسمان کو چھو نہیں پاتا۔۔۔لیکن جیسے ہی ہوتی ہے شادی تو پارٹنر کی وجہ سے ان کی شہرت کا گراف بھی اونچا ہوجاتا ہے۔۔۔سوشل میڈیا پر ان کا چرچا مزید ہوجاتا ہے ۔۔۔
 
فلک شبیر
یوں تو فلک شبیر ایک بہت اچھے گلوکار ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں اپنی آواز سے خود کو منوایا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ گلوکاروں کے اس مجمع میں انہیں کافی لوگ نہیں بھی جانتے تھے۔۔۔لیکن جیسے ہی سارہ خان نے اپنی منگنی اور پھر شادی کا اعلان کیا فلک شبیر کے ساتھ تو ہر طرف یہی بات گردش کر رہی تھی کہ ہاں وہ بھی گلوکار ہیں۔۔۔فلک شبیر بہت باصلاحیت فنکار ہیں لیکن سچائی تو یہ ہے کہ سارہ خان کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ان کی شہرت کو زیادہ چار چاند لگے ہیں۔۔۔
image
 
فخر امام
ثنا فخر 1997 سے پاکستانی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے عروج اور زوال دونوں دیکھا اور فلم میں نام بنانے کے بعد وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ٹیلی ویژن میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا رہی ہیں۔۔۔ثنا نے جب شادی کا فیصلہ کیا تو اکثر لوگوں کو لگتا تھا یہ کہ ووٹ جاوید شیخ صاحب کے حصے میں جائے گا لیکن نام نکلا فخر امام کا۔۔۔فخر امام ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اور ان کو بہت ہی کم لوگ جانتے تھے۔۔۔لیکن ثنا سے شادی کے بعد ان کو باقاعدہ لوگ پہچاننے لگے۔۔۔
image
 
نیمل خاور
اداکارہ نیمل خاور ایک بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ، سوشل ایکٹیویسٹ ہیں پاکستان کی۔۔۔لیکن ان کے کریڈٹ پر ایک فلم اور ایک ڈرامہ تھے اور پھر انہوں نے انڈسٹری کو کہہ دیا خیر آباد کیونکہ ان کی شادی حمزہ عباسی سے ہوگئی۔۔۔لوگوں کو انتظآر تھا حمزہ عباسی کی شادی کا اور وہ ایک سپر اسٹار تھے۔۔۔تو وہ تمام لوگ جنہوں نے نیمل کا کام بھی نہیں دیکھا تھا اور نام بھی نہیں سنا تھا انہیں اس شادی کے بعد پتہ چل گیا کہ نیمل کون ہیں۔۔۔آج ان کا نام نا صرف لوگ جانتے ہیں بلکہ ان کے کام سے زیادہ انہیں ان کی شادی کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔۔۔
image
 
طوبیٰ عامر
طوبی عامر کو کوئی نہیں جانتا تھا ، وہ ایک بیک اسٹیج کام کرنے والی ڈاکٹر عامر لیاقت کی ٹیم کا حصہ تھیں لیکن جیسے ہی ان کی شادی ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی تو طوبیٰ عامر کو باقاعدہ اپنے لئے مینیجر کا انتظام کرنا پڑا کیونکہ ان کا سوشل میڈیا سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔۔۔لوگوں میں وہ اچانک ہی مشہور ہوگئیں اورو وجہ شہرت ان کی شادی تھی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: