|
|
محبت وہ ہوتی ہے جسے کوئی نام دیا جائے اور پہچان دی جائے۔۔۔عزت کا مقام دیا جائے
اور اپنا بنانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی جائے۔۔۔کیونکہ اگر محبت کر نا اتنا ہی
آسان ہوتا تو سسی پنہوں، ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال کو مثال نہیں بنایا جاتا۔۔۔شوبز
میں بھی ایسی کئی محبتیں ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کو چاہا صرف پانے کے لئے۔۔۔اور وہ
اس میں کامیاب بھی ہوئے |
|
بلال اور عروسہ |
محبت سے بھرپور اس جوڑی کی کہانی بھی ایسی ہے جسے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ
جوڑے واقعی آسمانوں پر بنتے ہیں۔۔۔پنجاب کا لڑکا بلال جس کا زیادہ وقت دبئی
اور امریکہ میں گزرا۔۔۔اور جو بچپن سے خواب دیکھتا تھا کہ کسی حسین لڑکی سے
شادی کروں گا ۔۔۔اسے دنیا کے کسی کونے میں عروسہ جیسا کوئی نا ملا۔۔۔سندھ
کی لڑکی سے اسے عشق ہوا ایک شوٹ کے دوران۔۔۔پہلا سین ہی تھپڑ سے تھا جس میں
عروسہ بلال کو اصلی تھپڑ مارتی ہیں۔۔۔بلال نے سوچ لیا تھا کہ شادی تو اسی
لڑکی سے کروں گا اور عروسہ کو بہت عرصہ تک پتہ ہی نہیں تھا کہ کوئی ان کے
عشق میں گرفتا ر ہے۔۔دو مختلف ثقافتوں کو ایک ہونا پڑا اور بلال کی والدہ
کا ماننا ہے کہ بچپن میں بلال جس خوبصورت لڑکی کی تلاش میں تھا وہ اسے مل
ہی گئی۔۔۔ |
|
|
ریمبو اور صاحبہ |
ریمبو کو جب صاحبہ سے عشق ہوا تو وہ تو جیسے دنیا ہی بھلا بیٹھے۔۔۔لیکن ان
کی کہانی میں ولن تھا ان کی ساس نشو بیگم۔۔۔جنہوں نے ریمبو کو بہت ہی مشکل
سے اپنی بیٹی دی۔۔۔ریمبو کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار ایک اخبار میں
صاحبہ کی تصویر کسی ماڈل کے ساتھ دیکھی اور بے خیالی میں اس ماڈل کی تصویر
کو خراب کرتا رہا ۔۔۔صاحبہ کی تصویر کو سنبھال لیا اور اپنے دوستوں سے کہا
کہ میں جب فلم کروں گا تو وہ اسی لڑکی کے ساتھ ہوگی۔۔۔قدرت کا کرنا یہ ہوا
کہ ریمبو کو جس فلم میں گیسٹ ہاؤس کے بعد کاسٹ کیا گیا اس میں نا تو ریما
ملیں اور نا ہی مدیحہ شاہ۔۔۔کیونکہ سب مصروف تھیں تو صاحبہ ان کی پہلی
ہیروئن بنیں۔۔۔ریمبو انہیں دیوانوں کی طرح دیکھا کرتے تھے۔۔۔صاحبہ کی سب سے
اچھی بات انہیں یہ لگی کہ دو فلاپ فلموں کے باوجود صاحبہ نے ان کے ساتھ کی
جانے والی تیسری فلم میں بیہودہ لباس پہننے سے منع کردیا۔۔۔کیونکہ وہ
کامیابی کے لئے ایسا کوئی سہارا نہیں چاہتی تھیں۔۔۔ان دونوں کی عمروں میں
دس سال کا فرق ہے اور ریمبو کی محبت میں آج تک وہی شدت ہے۔۔۔ |
|
|
آئزہ اور دانش |
دو خوبصورت لوگوں کا ملنا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔محبت کی آگ تو تھی لیکن آٹھ
سال تک وہ جلتی رہی اور دو خاندانوں کے درمیان ملاپ ناممکن نظر آتا
تھا۔۔۔ان کی منگنی ہوئی لیکن وہ بھی کچھ وجوہات کی بنا پر ٹوٹ گئی۔۔۔دوبارہ
ملاقات ہوئی اور دوبارہ بات چلی۔۔۔کچھ حالات ایسے پیدا ہوگئے تھے جن کی وجہ
سے لگتا تھا کہ یہ دونوں کبھی مل نہیں پائیں گے لیکن پھر آٹھ سال کی اس
جدوجہد کے بعد جیت پیار کی ہوئی |
|