انہیں ہر بات پر ہنسی آتی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے وہ بچے جو ابھی چلنا شروع نہیں ہوئے اور گھر بھر کی جان ہیں

image
 
چھوٹا بچہ کسے پیارا نہیں لگتا اور خاص طور پر جب تک وہ گود میں ہوتا ہے تو ہر کوئی اسے اٹھانے کی اور اس کے ساتھ کھیلنے کی فکر میں مگن ہوتا ہے۔۔۔کچھ بچے بہت ہی خوش مزاج ہوتے ہیں، کچھ بات بات پر رونے والے۔۔۔لیکن اس عمر کے سارے ہی بچے دل کو بہت پیار لگتے ہیں۔۔۔شوبز ستاروں کے گھر میں بھی ایسے بچے ہیں جو ابھی چلنا تو شروع نہیں ہوئے لیکن ان کی مسکراہٹوں سے گھر کا کونا کونا جگمگاتا ہے۔۔۔
 
امل منیب بٹ
امل منیب بٹ ایک انتہائی خوبصورت اور صحتمند بچی ہیں ۔۔۔منیب بٹ اور ایمن کے گھر کا ننھا سا دیا ہیں۔۔۔ان کی عمر ہے ابھی صرف دس ماہ لیکن یہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کس طرح گھر بھر سے پیار سمیٹنا ہے۔۔۔دادا دادی کی تو یہ جان ہیں ہی اور اکثر اپنے دادا کے سینے پر سر رکھ کر لیٹ جاتی ہیں۔۔۔ہر لمحہ ہنستی مسکراتی ہیں اور اپنی رنگین آنکھوں سے ہر چیز کو غور غور سے دیکھتی ہیں۔۔۔جب یہ اپنے ننھیال جاتی ہیں تو پھر ان کی خالہ اور ماموں انہیں کسی کی گود میں نہیں جانے دیتے اور اسی بات پر لڑائی ہوتی ہے کہ یہ کس کے پاس آئیں گی۔۔۔ابھی چلنا تو شروع نہیں کیا لیکن ساری باتیں سمجھتی ہیں ۔۔۔عید پر جب انہیں عیدی دی گئی تو انہوں نے فورا جھپٹ لی اور مسکرا کر سب کو دیکھنے لگیں۔۔۔ان کی ہر بات پر فدا ہونے کا دل چاہتا ہے کیونکہ ابھی ان کی عمر ہے ہی اتنی پیاری کہ دل انہیں دیکھ کر ہی خوش ہوجاتا ہے۔۔۔
image
 
فرمان قریشی
فیصل قریشی کے گھر میں قدم رکھنے والے یہ ننھے سے ہیرو کافی مزیدار ہیں۔۔۔ہیں تو ابھی صرف چھے ماہ کے لیکن ہر بات کو سمجھتے ہیں اور اپنے ابا کی موجودگی میں سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔۔عمر ان کی ابھی محض چھے ماہ ہے اور لیٹے لیٹے کھیلنے کے شوقین ہیں۔۔۔ان کی حرکتوں پر ان کی بڑی آپا آیت کافی خوش ہوتی ہیں۔۔۔ٹھوس غذا میں قدم رکھ چکے ہیں اور اب اماں ان کے لئے مزیدار صحتمند کھانے گھر میں بناتی ہیں ۔۔۔حال ہی میں ان کی چھے ماہ ہونے کی خوشی میں آدھی سالگرہ منائی گئی اور رنگین کیک دیکھ کر ان کی آنکھوں کی چمک ہی نرالی تھی۔۔۔یہ باقاعدہ اپنے بابا سے اپنی زبان میں باتیں کرتے ہیں اور گھنٹوں ایسا کر سکتے ہیں بغیر بور ہوئے۔۔۔
image
 
آہل جنید
ننھے منے آہل جنید کی گھر بھر بہت اہمیت ہے۔۔۔ان کے بھائی جان نائل جنید بھی بہت ارمانوں سے پلے لیکن کیونکہ وہ کافی وقت کے بعد آئے ہیں اس لئے ان کی ہر حرکت پر سب ہی فدا ہوتے ہیں۔۔۔اداکار اور گلوکار جنید خان کے دوسرے بیٹے اب نو ماہ کے ہوچکے ہیں اور ان کی باتیں بھی نرالی ہیں۔۔۔بات بات پر مسکراتے ہیں اور اپنے بھائی سے تھوڑے مختلف اس لئے ہیں کیونکہ عموما دوسرا بچہ ذرا زیادہ شرارتی اور نٹ کھٹ ہوتا ہے۔۔۔عید پر اپنے ابا کی گود میں بیٹھے بھی صرف مسکرا رہے تھے کیونکہ جانتے تھے کہ ہر تصویر کی وہ رونق ہیں
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: