بریانی دیکھتے ہی میں اپنے حواس کھو دیتی ہوں۔۔۔پاکستانی ستارے جو بریانی کے دیوانے ہیں

image
 
یہ سچ ہے کہ بریانی پاکستان میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اس کو بنانے کے بھی مختلف انداز ہیں اور اس کے فینز بھی کافی زیادہ ہیں۔۔۔کچھ اسے آلو کے ساتھ پسند کرتے ہیں، کچھ مصالحہ تیز، کوئی کچے گوشت کی بریانی تو کوئی دیگی بریانی۔۔۔لیکن سب کی ایک ہی ہے کہانی۔۔۔جب بریانے سامنے آئے تو پھر کچھ نا بھائے۔۔۔شوبز ستارے بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں
 
سجل علی
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سجل علی کو بریانی اتنی زیادہ پسند ہے کہ اگر ان کے ساتھ دنیا کی کوئی بھی مزیدار سے مزیدار کھانا رکھا ہو ، تو وہ اسے دیکھیں گی بھی نہیں اور بریانی کی ایک پلیٹ کے پیچھے دنیا بھلا دیں گی۔۔۔سجل علی بریانی دیکھتی ہیں اور اپنے حواس پر قابو نہیں رکھ پاتیں ۔۔۔ڈائٹ کیا ہوتی ہے ، وزن بڑھنا کسے کہتے ہیں اس کا بریانی سے کیا لینا دینا۔۔۔یہی ہے سجل کا کہنا۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی کو جتنے لوگ بھی جانتے ہیں اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ اپنی ڈائٹ کا کافی خیال رکھتے ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ شادی کی بریانی کھانے سے وزن نہیں بڑھتا۔۔۔ہے تو یہ ایک مذاق لیکن اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہیں بریانی کتنی پسند ہے۔۔۔خاص طور پر اپنی امی کے پاتھ کی کچے گوشت کی بریانی۔۔۔فیصل قریشی کا دعویٰ ہے کہ ان کی امی افشاں قریشی جیسی بریانی کوئی نہیں بنا سکتا۔۔۔۔
image
 
ثروت گیلانی
ثروت گیلانی کی شادی جس گھر میں ہوئی ہے وہاں ڈائٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ان کے سسر تو باقاعدہ موٹاپے کا علاج بھی کرتے ہیں اور ندا یاسر کا وزن کم کرنے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔۔۔لیکن ان کی اپنی بہو ثروت بریانی دیکھتے ہی دنیا بھلا دیتی ہیں۔۔۔ثروت کو بریانی سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ ہفتے میں ایک دفعہ تو لازمی اسے اپنی زندگی میں شامل رکھتی ہیں۔۔۔
image
 
صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کو زیادہ تر پھل ہی کھاتے دیکھا گیا ہے۔۔۔لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صبا کو پھلوں کے ساتھ ساتھ بریانی کا بھی کریز ہے۔۔۔وہ مصالحے والی بریانی کو کبھی نہیں چھوڑتیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: