درِ کعبہ کی یادیں اپنے دامن میں سمیٹ لائے ہیں ہم، شوبز کے جوڑوں کی خانہ خدا حاضری کے کچھ یادگار لمحات

image
 
سال 2020 کے آغاز کے موقع پر کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہ تھا کہ یہ نیا سال اپنے دامن میں کتنے بڑے طوفان چھپا کر لا رہا ہے- کرونا وائرس نے پوری دنیا کے طرز زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے کاروبار زندگی معطل ، عبادت گاہیں سنسان درسگاہوں پر تالے لگ گئے ۔ کچھ لوگوں نے تو اس کو قرب قیامت قرار دے ڈالا سعودی حکام نے طواف کعبہ معطل کر دیا اور اب جب کہ حج کے روح پرور لمحات ہیں تو سعودی حکمرانوں نے احتیاط کے پیش نظر حج کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا اور صرف سعودی عرب میں رہائش پزیر لوگ ہی یہ سعادت حاصل کر سکیں گے۔ اس اعلان نے دنیا بھر کے ان مسلمانوں کو مایوس کر دیا جو اس سال خانہ خدا حاضری کا ارادہ رکھتے تھے ۔ حج کے لمحات وہ روح پرور لمحات ہوتے ہیں جس میں ان لوگوں کے دل اور بھی تڑپنے لگتے ہیں جو اس دربار میں اپنی پیشانیاں ٹیک چکے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کے پاس ان لمحات کی یاد کے لیے وہ خوش کن تصاویر ہوتی ہیں جو کہ انہوں نے اپنے اس روحانی سفر کے دوران لی ہوتی ہیں-
 
1: ایمن اور منیب بٹ
ایمن اور منیب بٹ پاکستانیوں کا بہت ہی پسندیدہ جوڑا ہے اس جوڑے نے شادی کے بعد ہنی مون کے لیے یورپ کا انتخاب کیا اور ہنی مون سے واپسی پر خانہ خدا میں حاضری دے کر عمرے کا فریضہ بھی ادا کیا- اس جوڑے کے لیے اس یادگار اور روح پرور سفر کی تصاویر کسی خزانے سے کم نہیں ہیں اور اس سال حج بیت اللہ کی حاضری کا موقع نہ مل سکنے کے باوجود یہ تصاویر ان کو اس جگہ کی زیارت کی یاد ضرور دلائیں گی-
image
 
2: عائزہ خان اور دانش تیمور
خوبصورت جوڑی حسین بچے اور پے در پے ملنے والی کامیابیاں اس جوڑے کو عوام کا پسندیدہ شادی شدہ جوڑا بناتی ہیں- اپنی کامیابیوں کے شکرانے کے طور پر اس جوڑے نے اپنی بیٹی حورین کے ہمراہ 2017 میں خانہ خدا میں حاضری دی- اس موقع پر ان کی لی جانے والی تصاویر ان کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول کی یاد اس سال ضرور دلائیں گی-
image
 
3: جویریہ سعود اور سعود
اس جوڑے کا مذہبی رجحان کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے اداکاری کے ساتھ ساتھ یہ دونوں اپنی خوبصورت آواز میں نعت خوانی کر کے بھی بارگائے رسالت میں اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں- اس جوڑے نے ویسے تو کئی بار خانہ خدا میں حاضری دی مگر سال 2018 ان دونوں کے لیے اس لیے بھی خاص تھا کہ اس موقع پر یہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ بارگاہ خداوندی میں حاضر ہوئے اور سلام عقیدت پیش کیا-
image
 
4: صاحبہ اور افضل خان
صاحبہ اور افضل خان اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں کہ سال 2015 میں انہیں حج کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور اس جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر بارگاہ خداوندی میں حاضری دی- ان کی تصاویر ان دونوں کو اس روح پرور سفر کی یاد دلانے کے لیے کافی ہیں اور سب کی طرح یہ بھی دعا گو ہیں کہ آنے والے سالوں میں ان کو یہ موقع دوبارہ حاصل ہو-
image
 
5: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

پاک و بھارت میں یکساں مقبول جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرز کو شادی کے کئی سالوں بعد جب اپنی فیملی کے تکمیل کی خوشخبری ملی تو شکرانے کے طور پر انہوں نے بارگاہ خداوندی میں حاضری دی اور اس حاضری کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک پیارے سے بیٹے سے بھی نوازہ اس جوڑے کو بھی اس سال اس روح پرور کی یاد ان تصاویر کو دیکھ کر یقیناً ستائے گی-

image
 
6: ریما خان اور ڈآکٹر طارق شہاب
صف اول کی اداکارہ ریما خان نے شادی کے لیے ڈاکٹر طارق شہاب کا انتخاب کیا اور اللہ تعالیٰ نے ریما کو ایک بیٹے سے بھی نوازا- اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے اس جوڑے نے اپنے بیٹے کے ہمراہ گزشتہ سال عمرے کا فریضہ ادا کیا اللہ تعالیٰ اس خوبصورت جوڑے کو خانہ خدا حاضری کا موقع بار بار فراہم کرے آمین-
image
YOU MAY ALSO LIKE: