کیا واقعی جویریہ سعود آرٹسٹوں کے پیسے کھا گئے۔۔۔سلمی ظفر کے بیان پر میڈیا کا رد عمل

image
 
سالوں سے انڈسٹری میں کوئی نا کوئی ایسی بات آتی ہے جو ایک معمہ ہوتی ہے۔۔۔کبھی کوئی کسی پر انگلی اٹھاتا ہے اور کبھی کوئی کسی کے رازوں کی پوٹلی کو کھلنے بیٹھ جاتا ہے۔۔۔لیکن سچ کیا ہے اسے کوئی نہیں بتا پاتا۔۔۔سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر سالوں سے جویریہ اور سعود کے ساتھ ڈراموں میں نظر آئیں۔۔۔کبھی شور مچاتی تو کبھی ہنستی ہنساتی۔۔۔لیکن اب وہ کہتی ہیں کہ اس پروڈکشن میں تو ان کو کھانے تک کو نہیں ملتا تھا۔۔۔دوسری طرف انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھے سال سے انہیں کوئی پیمنٹ نہیں ملی۔۔انہوں نے سعود کی گندی زبان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔ان کے اس بیان کے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا کہ کیا واقعی ایسا ہے۔۔۔
 
ایک رائٹر فضا جعفری کا کہنا ہے کہ انہیں تو سو سے زیادہ قسطیں لکھنے کے باوجود کبھی کوئی پیمنٹ ملی ہی نہیں۔۔۔اور پھر تھک کر وہ تنگ آگئیں اور انہوں نے کافی عرصہ پہلے آواز بھی اٹھائی لیکن وہ آواز لوگوں نے سنی نہیں۔۔۔سلمیٰ ظفر کے اس بیان پر انہوں نے بھی تائید کردی۔۔۔۔
 
دوسری طرف سعود اور جویریہ کے کچھ ساتھی دوست بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔۔۔نعمان حبیب کا کہنا ہے کہ میں کئی سالوں سے ان کی پروڈکشن میں کام کر رہا ہوں ۔۔۔اور میری پیمنٹ کبھی بھی نہیں رکی۔۔۔تھوڑی بہت دیر تو ہو جاتی ہے لیکن ملتے ہیں۔۔۔اور جہاں تک بات ہے کھانا اور چائے کی تو میں تو ہمیشہ ڈائٹ کھانا الگ سے منگواتا ہوں لیکن مجھ سے کبھی پیسے نہیں مانگے۔۔۔نعمان حبیب کا نام بھی لیا تھا سلمی ظفر نے اپنی ویڈیو میں جس پر انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے تصدیق کئے بغیر میرا نام کیوں لے رہی ہیں۔۔۔۔
 
image
 
دوسری طرف جویریہ پروڈکشن کے لائن پروڈیوسر بھی ویڈیو بنا کر ڈال رہے ہیں کہ یہ سب جھوٹ ہے اور سلمی ظفر کو کئی بار پیمنٹ ملی ہے۔۔۔
 
اداکارہ صباحت علی بخاری نے جب سلمیٰ ظفر کی پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ انہیں انصاف ملنا چاہئے تو ان کے پوسٹ پر قیصر خان نظامانی نے لکھا کہ میں تیار ہوں انہیں قانونی سپورٹ دینے کے لئے۔۔۔حقدار کو اس کا حق دلوانا ضروری ہے۔۔۔
 
دوسری طرف خالد انعم نے سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں جانتا ہوں سلمیٰ ظفر ایک بہت ایماندار خاتون ہیں اور انہیں جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔بہتر یہی ہوگا کہ امن اور محبت کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں تاکہ کسی کا نقصان نا ہو۔۔۔
 
image
 
بہت سارے ایسے اداکار بھی ہیں جو ان سارے معاملات کو بہت قریب سے جانتے ہیں لیکن بولنے کی جرات نہیں کر رہے۔۔۔جنت جویریہ پروڈکشن میں زیادہ تر کام کرنے والوں میں نوید رضا، شبیر جان، فریدہ شبیر شامل ہیں جن سے اکثر ان دونوں کے بارے میں پس پردہ شکایات تو سنی گئی ہیں لیکن وہ سامنے ان باتوں کو کرنے سے کتراتے ہیں۔۔۔
 
سلمیٰ ظفر آج کل آن لائن جیولری کی فروخت کا کام کر رہی ہیں اور اپنی گزر بسر کر رہی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: