جشنِ ظہورِ پرنور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیٰہ

فخرِ کونین، فخرِ مریم ، فخرِ ہاجرہ،
سیدہ، عابدہ، زاہدہ، معصومہ ،
امِ ابیہا ، امِ امیہا ،خاتونِ جنت ،
سیدۃالنسأالعالمین، مادرِ گرامیِ سیدِالحسنین(ع)
زوجہِ وصیِ رسول(ص) بنتِ احمدِ مرسل ﷺ
حضرت بی بی فاطمۃالزہرہ سلام اللہ علیہ کا یومِ ظہورِ پر نور آج ۲۰ جمادالثانی ہے آئیے زمانے کے امام ولی العصر حضرت امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کریں اور دعا کریں کہ پروردگار عالم اس بابرکت ولادت با سعادت کے صدقے میں اپنے حبیب (ص) کی خوشیوں کے صدقے میں اس امت مسلمہ کو شعور عطا کر ، اتحاد و تنظیم سے بہرہ ور فرما اور حضور پاک ﷺ کے اس قول پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما ”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں“

کاش ھم اپنی تخلیق کے رموز سے آشنا ہو سکیں ، پروردگار ھمارے دلوں کو کشادہ کردے ھمیں دوست اور دشمن کی پہچان کرا دے اور ھم کو اسوہ حسنہ کی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما آمین

تمام اہلِ اسلام کو آج کی خوشیاں مبارک ہوں اپنی دعاؤں میں بندہِ خاکسار کو ضرور یاد رکھیں

قرآں کے وارثوں کی یہ پہچان بن گئی
نکلی جو بات منہ سے وہ قرآن بن گئی
حکمِ خدا سے چومے قدم سیدہ کے جب
بنجر زمیں عرب کی گلستان بن گئی
چشمِ فلک گواہ ہے وقتِ مباہلہ
زہرہ لبِ رسول(ص) کی مسکان بن گئی
فرشِ غمِ حسین کی تاثیر دیکھیئے
زہرہ غریب خانہ پے مہمان بن گئی
اتری تھی جو کتاب خدا کے رسول پر
زہرہ اس کتاب کا عنوان بن گئی
جعفر حسین
About the Author: جعفر حسین Read More Articles by جعفر حسین: 12 Articles with 18083 views I live in Karachi, I am a banker.. View More