کوئی میرے ساتھ کھڑا ہونا بھی پسند نہیں کرتا تھا۔۔۔محنت کے مشکل سفر سے گزرتے ستاروں کی کہانیاں

image
 
منزل پانا اتنا آسان نہیں۔۔۔کانٹوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔۔۔تب کہیں جا کر خوشی اور مقصد میں کامیابی ملتی ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل وقت دیکھا اور پھر شہرت کی منازل طے کیں۔۔
 
مہرین سید
سید گھرانے کی یہ لمبی اور خوبصورت ماڈل جو آج اسکرین کے سب سے مشہور چہروں میں سے ایک ہیں اور جن کے ساتھ ایک تصویر بھی آجائے تو لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔۔۔ایک دور وہ تھا جب کوئی مہرین کے ساتھ کھڑا ہونا بھی پسند نہیں کرتا تھا۔۔۔مہرین صرف تین سال کی تھیں جب ان کے والد اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔والدہ نے انتہائی مضبوطی کے ساتھ چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کو پالا۔۔۔چھوٹی عمر میں ہی مہرین نے دیکھا کہ ان کی ماں اور تینوں بہنیں شدید محنت کرتی تھیں گھر کے گزارے کے لئے۔۔۔پڑھائی پر بہت زور تھا اور والدہ ایک انتہائی مثبت خاتون تھیں۔۔۔مہرین کا تعلق کیونکہ انتہائی مڈل کلاس گھرانے سے تھا اس لئے گرومنگ کا کوئی سایہ بھی نہیں تھا۔۔۔لیکن شوق تھا اس فیلڈ میں آنے کا۔۔۔مہرین نے کام شروع کیا لیکن کوئی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔اطہر شہزاد کے پیچھے پیچھے بھاگ کر انہوں نے انہیں منایا کہ وہ اپنے ساتھ انہیں کام کروا دیں۔۔۔شروع میں تو وہ بھی بات نہیں سننا چاہتے تھے لیکن پھر صرف پندرہ سال کی یہ لڑکی اپنی منزل کے سفر میں پہلی سیڑھی چڑھ گئی۔۔ماڈلز اور ڈیزائنر مہرین کو منہ تک نہیں لگاتے تھے۔۔۔پانچ سال تک خود کو اس ماحول میں رکھنے کے بعد انہیں اس محنت کا پھل ملنا شروع ہوا۔۔پڑھائی کے دوران مہرین ایئر ہوسٹس بھی بنیں۔۔۔صبح کالج اور رات میں فلائٹس۔۔۔ماڈلنگ سے ملنے والے دس ہزار نے مہرین کی نا جانے کتنی ضرورتوں کو پورا کیا۔۔۔آج سب کچھ ہے لیکن وہ اپنے اس سفر کے ہر دن کو یاد رکھتی ہیں۔۔۔
image
 
صبا قمر
پاکستان کی ٹاپ اداکارہ صبا قمر کی کہانی بھی کچھ کم تکلیف دہ نہیں۔۔انہوں نے خود کو آگے بڑھانے کے لئے ، اپنی منزل کو پانے کے لئے بہت تکالیف اٹھائیں۔۔۔بہت ساری ایسی شوٹس کیں جو انہیں اچھی نا بھی لگیں لیکن ضرورت تھیں۔۔۔صبا کا کہنا ہے کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں صرف ایک ہزار کے لئے ایک شوٹ پر گئی۔۔۔میری حالت صحیح نہیں تھی تھیٹر پر جانے کی لیکن کیونکہ اس ایک ہزار کی میری زندگی میں بہت اہمیت تھی تو میں چلی گئی۔۔۔میری اداکاری کے بعد ڈائریکٹر نے غصہ کرکے صرف پانچ سو دیئے۔۔وہ میری زندگی کا ایک سبق تھا کہ صبا تم جب کبھی کسی مقام پر پہنچو تو لوگوں کی قدر کرنا۔۔۔
image
 
زاہد احمد
اداکار زاہد احمد نے زندگی کی بہت تلخ اشکال دیکھیں۔۔۔شادی کے بعد وہ بہت سخت قسم کے معاشی مسائل کا شکار ہوئے۔انہوں نے تھیٹر اور ٹی وی پر اپنی واپسی کی لیکن انہیں بہت دھکے اور بہت مشکلات دیکھنی پڑیں۔۔۔ان کے بال بھی ختم ہورہے تھے اور وزن بھی بہت بڑھ گیا تھا۔۔۔ایک حادثے میں ان کی تکلیفیوں میں اور اضافہ ہوگیا تھا۔۔ایسی صورت میں زاہد کی شادی بھی ختم ہونے والی تھی ۔۔۔لیکن پھر انہوں نے خود کو بہت محنت سے واپس کھڑا کیا اور زیرو سے ہیرو بنے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: