آپ کی خدمت میں گائے پیش کیا جائے یا بکرا۔۔۔شوبز ستاروں کی شادی کے بعد پہلی بقر عید

image
 
شادی کے بعد آنے والی پہلی عید بڑی ہی اہم ہوتی ہے محبت کرنے والوں کے لئے۔۔۔اپنے گھر سے الگ ایک نئی صبح، خوشی کا موقع اور نئے چہروں کی بہار۔۔۔ایک نئے انداز میں منانے کا انتظار۔۔اور اس عید کی چمک ہمیشہ کے لئے آنکھوں میں بس جاتی ہے۔۔۔بکرا عید سے پہلے ہونے والی شادیوں کے لئے یہ پہلی عید ہوگی اور اس موقع پر عیدی سے زیادہ گوشت ہی بانٹا جاتا ہے۔۔۔شوبز سے جڑے کئی ستاروں کے لئے یہ پہلی عید ہوگی ان کی شادی کے بعد۔۔۔
 
سارہ خان اور فلک
اداکارہ سارہ خان اور فلک کی شادی آج کل ہر ایاک کی زبان پر ہے۔۔۔معصوم چہرے والی سارہ کی ہنسی اور فلک کا محبت بھرا دیکھنے کا انداز اس وقت سب کو ان سے جوڑ دیتا ہے۔۔۔فلک شبیر تو یوں بھی سارہ خان کے عشق میں گرفتار ہی نظر آتے ہیں اور موقع ملتے ہی انہیں گانا سنانے لگ جاتے ہیں یا کسی نا کسی بہانے تعریفیں کر دیتے ہیں۔۔۔اس حال ہی میں ہونے والی شادی کو بھی پہلی بار ایک ساتھ عید منانے کا موقع ملے گا۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے بعد آنے والی اس پہلی خوشی پر فلک سارہ کو کیا تحفہ دیتے ہیں۔۔۔شاید یہی کہہ دیں۔۔۔کہ گائے پیش کروں یا بکرا۔۔۔
image
 
فریال محمود اور دانیال راحیل
میٹھی عید کے چند دن بعد ہی بہت مختصر افراد کی موجودگی میں یہ دو محبت کرنے والے بھی ایک ہوگئے۔۔۔دونوں کے چہروں کی خوشی چیخ چیخ کر بتارہی تھی کہ اب ہم ایک دوسرے کے لئے مکمل دنیا ہیں۔۔۔ان کی شادی کے بعد خوشیاں ایک ساتھ منانے کا موقع آہی گیا۔۔۔شادی کے بعد آنے والی یہ عید الاضحیٰ یقیناً دونوں گھرانوں کو ایک دوسرے کے گھر لے کر جائے گی۔۔۔باربی کیو کا اہتمام ہوگا اور صرف گھر والے ایک دوسرے کی دعوتیں کرکے اس خوشی کا لطف اٹھائیں گے۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری اور صدف کنول
بہت ساری تلخی بھری آوازوں میں چھپا ایک سچ یہ بھی ہے کہ شہروز اور صدف کنول کی زندگی کی بھی یہ پہلی بڑی خوشی ہے جو انہیں شادی کے بعد پہلی عید ساتھ منانے کا موقع ملے گا۔۔۔لوگ چاہے کچھ بھی کہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ شہروز کی دوسری سہی لیکن صدف کی یہ پہلی شادی ہے اس لئے وہ اپنی عید کو بہت اچھی طرح منائیں گی۔۔۔شہروز سبزواری نے اس بار جانور کی خریداری نہیں کی بلکہ براہ راست پیسے جمع کروا کر گوشت مستحقین کے نام کردیا ہے۔۔۔اور اب یہ دونوں اس عید کو مل کر ایک ساتھ منائیں گے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: