نیوز اینکر نیلم یوسف کی ڈھولکی سے کچھ یادگار تصاویر۔۔۔

image
 
جیو نیوز کا خوبصورت چہرہ نیلم یوسف پچھلے سال دلہن بنیں اور ان کی شادی کی حسین تقریبات سے سب ہی محظوظ ہوئے۔۔۔ان سب تقریبات میں ایک ایسی تقریب تھی جو انہوں نے خصوصی طور پر اپنے میڈیا سے جڑے دوستوں کے لئے منعقد کی۔۔۔
 
اس تقریب میں ان کے قریبی دوست رابعہ انعم، عبداﷲ سلطان، مبشرہاشمی، اقرار الحسن کی اہلیہ عینی اور ان کا بیٹا پہلاج، وجیہہ ثانی اور دیگر شامل تھے۔۔۔
 
image
 
سارے دوستوں نے اس ڈھولکی کی رات کو بہت انجوائے کیا اور خوب ڈانس اورہلا گلا کیا ۔۔۔تقریب کے اختتام پر قوالی کا اہتمام تھا اور نیلم اور ان کے شوہر دونوں کی ہی اینٹری بہت شاندار انداز میں ہوئی۔۔۔
 
نیلم یوسف نے اپنی ہر تقریب کو بہت خاص بنایا تھا۔۔۔۔نکاح تو کچھ عرصہ پہلے ہوا تھا جو بادشاہی مسجد میں طے پایا تھا اور کیونکہ دن کی تقریب تھی تو نیلم نے کالے چشمے پہنے اور اسی پر اپنی اینٹڑی دی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔۔۔
 
image
 
ان کی شادی گھر والوں کی مرضی سے طے پائی اور کسی تقریب میں انہیں دیکھ کر لڑکے والوں نے پسند کیا اور نیلم کے گھر والوں کو بھی لڑکے کا گھرانہ کافی پسند آیا۔۔۔
 
ڈھولکی کی تقریب میں رابعہ انعم، مبشر ہاشمی اور عبداﷲ سلطان نے خصوصی تیار کی ہوئی پرفارمنس بھی کیں جس کو کافی پسند کیا گیا۔۔۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: