ارطغرل کی معروف ترکش اداکارہ کو پاکستان میں اپنا ‘نمبر 1’ مل گیا، کون ہے وہ؟

image
 
ترکی کی مشہور اداکارہ ایسرا بلجک اپنی مقبول ڈرامہ سیریز ’’ ارطغرل ‘‘ کے ذریعہ پاکستان میں بھی شہرت کی طرف مائل ہوئیں۔ رمضان المبارک کے دوران پاکستان میں یہ ڈرامہ نشر کیا گیا اور جب سے یہ اداکارہ ملک میں خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔
 
ایک بار پھر ایسرا نے اپنی حالیہ ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے خبروں میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک خفیہ پیغام پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ’پاکستان میں اپنا نمبر 1‘ مل گیا ہے۔ تاہم، اس پوسٹ نے سب کو اندازے لگانے پر مجبور کردیا کہ وہ کیا بات کر رہی ہیں؟۔
 
صارفین ایسرا سے پوچھتے دکھائی دیے کہ وہ نمبر ون کون ہے یا کیا ہے؟ جبکہ بعض صارفین ادکارہ کی پوسٹ پر اب مضحکہ خیز تبصرے بھی کررہے ہیں۔
 
 
ایسرا کی پاکستان سے محبت
کچھ ہندوستانی بھی پاکستان سے ان کی مسلسل محبت پر رشک کر رہے ہیں۔ وہ ان کی ٹویٹر پوسٹ پر نفرت انگیز تبصرے پوسٹ کر رہے ہیں۔
 
تاہم ، ہمیں ابھی تک اداکارہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی صداقت کے بارے میں زیادہ یقین نہیں ہے۔ لیکن بہرحال ، ایسرا کی پاکستان سے محبت اب بالکل واضح ہے۔ انہوں نے متعدد مواقع پر ملک سے متعلق اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
 
ادارکارہ نے دوسرے پاکستانی پروجیکٹ میں بھی کام کرنے کا اشارہ دیا ہے اور پاکستانی عوام انہیں پاکستانی فلموں یا ڈراموں میں دیکھنے کے حوالے سے پرجوش ہے۔
 
 
ہوسکتا ہے کہ ایسرا کی حالیہ ٹویٹ کسی پاکستانی برانڈ کے لئے اس کی تشہیر کا حصہ ہو۔ لیکن اس کے لیے ادکارہ پاکستانی پرستاروں کو ضرور انتظار کرنا ہوگا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: