|
|
عید ایک ایسا تہوار ہے جس میں اپنوں سے ملنے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی ایک
لذت ہوتی ہے۔۔۔لیکن وہ عید کیا خوشی دے جس کے آنے سے پہلے کوئی اپنا ہم سے بچھڑ
جائے۔۔۔اس عید پر ایسے کئی نام ہیں جو ہم سے بچھڑ گئے اور یہ ان کے بعد پہلی عید ہے۔۔۔ |
|
طارق عزیز |
پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایک ایسا نام جن کی آواز دیکھنے اور سننے
پر مجبور کردیا کرتی تھی۔۔۔جو ہمارے ساتھ ساتھ ہماری سماعت اور بصارت کو
بھی مخاطب کرتے تھے اور جنہوں نے اب تک اس انڈسٹری پر راج کیا اور نسلوں کے
لئے ایک آئڈیل کے طور پر سامنے آئے ہم سے بچھڑ گئے۔۔۔ان کے جانے سے ان کا
اپنا گھر ہی نہیں پی ٹی وی کا آنگن بھی سونا ہوگیا۔۔۔یہ عید ان کے جانے کے
قریب ڈیڑھ ماہ بعد آرہی ہے اور دل کو اداس بھی کر رہی ہے۔۔۔ |
|
|
اطہر شاہ خان جیدی |
چہروں پر مسکراہٹ کی چاندنی بکھیرنے والے اطہر شاہ خان جیدی بھی جاتے جاتے
اداسی دے گئے۔۔۔ان کا ایک مشہور شعر تھا |
جو بکرے نے مارا ہے بکری کو سینگ |
تو بکری بھی مارے گی بکرے کو سینگ |
ہر موقع کی مناسبت سے شگفتگی پھلانے والے اطہر شاہ خان کے جانے کے بعد بھی
یہ پہلی اداس عید ہوگی۔۔۔ |
|
|
صبیحہ خانم |
لالی وڈ کی تاریخ کا جب بھی ذکر ہوگا تو اسے سنہرے الفاظ میں صبیحہ خانم کے
حوالے سے بھی بلند دیکھا جائے گا۔۔۔سینکڑوں فلموں میں اپنی خوبصورتی اور
اداکاری کے جوہر دکھانے والا یہ چہرہ اس عید سے پہلے دنیا سے چلا گیا۔۔۔ان
کا انتقال امریکہ میں ہوا اور ان کے مداح دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں
اور دل سے اداس ہیں۔۔۔ |
|
|
جانے والے دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد جب بھی خوشی کا
کوئی تہوار آتا ہے تو یادیں دل کے سکون کو جھنجھوڑ دیتی ہیں۔۔۔ |