دس کلو کم کرلیا، دس کلو ابھی باقی ہے۔۔۔اداکار جو وزن کم کر کے ایک بار پھر ہوگئے نوجوان

image
 
پاکستانی انڈسٹری کے کچھ ستارے ایسے ہیں جنہوں نے فٹنس سے ایک گہرا رشتہ قائم کرلیا ہے۔۔۔۔ان کی عمر کے سال تو بڑھ رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اسے خود پر حاوی ہونے ہی نہیں دیا۔۔۔انہیں دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے کہ یہ آج بھی ہیرو ہیں اور اس بات سے کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا۔۔۔حال ہی میں انہوں نے ایسی ٹرانسفارمیشن کی ہے کہ ان کی بیویاں بھی دیکھ کر سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ کہیں ہم ہی نا ان سے بڑے لگنے لگ جائیں۔۔
 
یاسر نواز
سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کے صاحبزادے یاسر نواز ایک دور میں ہیرو آتے تھے۔۔۔پھر پروڈکشن اور ہدایتکاری کی دنیا میں آئے۔۔۔شادی ہوگئی ۔۔۔وقت گزرا اور بچے بھی بڑے ہونے لگے۔۔۔لوگوں نے یاسر نواز کو موٹاپے کے ساتھ اور بڑھتی عمر کے ساتھ ہی قبول کرنا شروع کیا۔۔۔دوسری طرف ان کی بیگم ندا یاسر تیسرے بچے کے بعد بھی وزن کم کرکے اور جوان بن کر نظر آنے لگیں۔۔۔۔حال ہی میں کچھ دنوں غائب رہنے کے بعد اچانک ہی یاسر نواز نے اپنی حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن کی تصاویر شیئر کیں۔۔نا صرف وزن میں بے پناہ کمی آئی بلکہ انہوں نے شیو کروا کر وہی نوجوانی والی جھلک دکھا دی۔۔وہ اپنی عمر سے دس سال نہیں بلکہ بیس سال کم نظر آئے۔۔۔ان کی اس ٹرانسفارمیشن نے میڈیا انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ میڈیا سے باہر بھی لوگوں کو ایک حیرت کا جھٹکا دیا۔۔۔انہیں دیکھ کر یہ بھی احساس ہوا کہ ندا یاسر پھر کسی اور کوشش میں نا لگ جائیں کیونکہ اب تو وہ اسی عمر میں پہنچ گئے ہیں جب انہوں نے پہلی بار ندا کو دیکھا تھا۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
سب کے پسندیدہ اداکار فیصل قریشی کو حال ہی میں دیکھا گیا تو لوگوں نے سوچا کہ شاید وقت کا پہیہ الٹا گھوم گیا ہے۔۔۔فیصل قریشی نے اپنا وزن دس کلو کم کرلیا ہے اور ابھی بھی وہ مزید دس کلو کم کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔۔۔وہ کسی بھی قسم کی کریش ڈائٹ کے سخت خلاف ہیں۔۔۔اور وزن کم کرنے کی کوششیں انہوں نے ڈرامہ ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کے درمیان میں کی ۔۔۔فیصل قریشی اپنی عمر سے کہیں کم اور انتہائی متاثر کن شخصیت میں ڈھلتے جارہے ہیں۔۔۔انہوں نے نا صرف کھانا پینا کم کیا بلکہ سائکلنگ اور دوڑ لگا کر اپنی ایکسٹرا چربی کو ختم کردیا۔۔۔یوں تو وہ پہلے بھی کئی بار اپنا وزن کم کر کے سامنے آئے لیکن اس بار انہیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ ایک بار پھر نوجوان لیگ کا حصہ بن چکے ہیں اور آرام سے کسی بھی نئی لڑکی کے ساتھ ہیرو آسکتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: