یہ تو بالکل ماں پر گیا ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے بچوں کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر کا انتظار

image
 
بچوں کی پیدائش کی خوشی یقیناً ایک ایسا وقت ہے جس میں ماں باپ اور ان سے جڑے ہر شخص کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے ننھے مہمان کو دیکھنے کا ۔۔۔اور اگر یہ کسی شوبز ستارے کے گھر کی خوشی ہو تو سب ہی انتظار کرتے ہیں بچے کی پہلی تصویر کا۔۔۔وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بچہ ماں جیسا ہے یا باپ جیسا۔۔۔اور پھر اس بچے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں
 
حمزہ عباسی کے بیٹے کی پہلی تصویر
حال ہی میں حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے گھر ننے مہمان کی آمد ہوئی جن کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا۔۔۔لوگوں کو شدت سے انتظار تھا کہ وہ دیکھیں کہ آخر بچہ کس کی شکل میں ملتا ہے اور اس بچے کی پہلی تصویر کو دیکھنے کے لئے سب ہی بیتاب تھے۔۔۔حمزہ عباسی نے لوگوں کو انتظار بھی نہیں کروایا اور ان کے گھر کی اس خوشی کو سب نے ہی دیکھا اور بچے کو ماں سے ملایا گیا۔۔۔بچے کی پہلی تصویر جب حمزہ عباسی نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی تو قریب چھبیس لاکھ افراد نے پسند کی اور یہ صرف آٹھ سے نو گھنٹے کے درمیان ہوا۔۔۔یوں تو باقی تصاویر بھی آنی شروع ہوگئی ہیں لیکن جو بات پہلی تصویر کی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں
image
 
ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی تصویر
ایمن اور منیب کی شادی کو لے کر لوگوں نے اتنی باتیں بنائیں کہ جب ایمن کے گھرمیں ننھی خوشی آئی تو انہوں نے سختی سے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے انداز سے ہی اس کی تصویر کو شیئر کریں گی اور بیٹی کی پہلی تصویر کو ابھی عام عوام سے دور ہی رکھیں گی۔۔۔لیکن ہسپتال سے ہی کسی رشتہ دار کی بدولت امل منیب کی پہلی تصویر باہر آگئی جس پر ایمن نے کافی غصہ کا اظہار بھی کیا۔۔۔لیکن اس تصویر کو بھی کافی پسندیدگی ملی اور محض دس منٹ میں وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نمبر ون پر آگئی تھی۔۔۔
image
 
فیصل قریشی کے بیٹے کی پہلی تصویر
اداکار فیصل قریشی کے گھر کافی سال بعد جب ایک بار پھر خوشی آئی تو سب ہی یہ دیکھنے کے لئے بے قرار تھے کہ آخر ننھے فرمان کیسے دکھتے ہیں۔۔۔لیکن جو بھی تصاویر آتیں وہ منہ چھپی ہوئی تھیں۔۔فیصل قریشی نے بیٹے کی تصویر کو اس وقت تک باقاعدہ سامنے نہیں پیش کیا جب تک اس کا عقیقہ نہیں ہوگیا۔۔۔انہوں نے ننھے فرمان کو دنیا کے سامنے اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے ہی کیا تاکہ انہی بھی اس پر کافی لائکس مل سکیں۔۔۔وہ جانتے تھے کہ بچے کی پہلی تصویر اور پہلی جھلک کی کیا اہمیت ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: