اس نے تو ہماری ناک کٹوا دی۔۔۔شوبز اداکارائیں جنہیں خاندان کی طرف سے تنقید ملی

image
 
شوبز میں کام کرنا ایسا ہی ہے جیسے دوسری کوئی اور نوکری۔۔۔لیکن معاشرے میں آج بھی خواتین کے اس طرف آنے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کو سپورٹ نہیں کیا جاتا۔۔۔خاص طور پر گھر اور خاندان کی طرف سے۔۔ایسے کئی کامیاب نام ہیں جنہوں نے گھر والوں کے سخت اور تنقید بھرے رویوں کا سامنا کیا
 
نوشین شاہ
ایبٹ آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے انتہائی متوسط گھر سے تعلق رکھنے والی نوشین شاہ کا خواب تھا کہ وہ ماڈلنگ کریں، وہ اداکار ہ بنیں۔۔لیکن سید گھرانے کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان پر کافی پابندیاں تھیں۔۔۔چار بھائیوں کی یہ دو بہنیں تھیں اور والدہ کافی سخت مزاج خاتون تھیں۔۔۔انہیں خاندان کی عزت کا بہت ڈر لگا رہتا تھا۔۔۔جبکہ والد بیٹیوں کو بہت چاہتے تھے۔۔۔اور کوشش کرتے تھے کہ کوئی بات نا ٹالی جائے۔۔۔اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا اور چھپ کر اپنی دوست سے اچھے کپڑے مانگ کر آڈیشن دینے گئیں۔۔۔پھر وقت تو بدلا لیکن انہوں نے ہمیشہ اختلاف کا سامنا کیا
image
 
عظمیٰ حسن
اداکارہ عظمی حسن نے اپنے کام سے خود کو ڈراموں اور فلم کی دنیا میں منوایا۔۔۔ان کی اداکاری بہت جاندار ہوتی ہے اور وہ کم نظر آکر بھی کمال کردیتی ہیں۔۔۔ڈرامہ آنگن میں انہوں نے دوسرے نمبر کی بہو کا کردار ادا کیا اور ان کو بہت پذیرائی ملی تھی۔۔۔لیکن یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔عظمیٰ لاہور کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔۔۔وہ رہتی لاہور میں تھیں اور اکثر گاؤں جانا ہوتا تھا۔۔۔والد نے بہت لاڈ پیار میں پالا تھا۔۔اور والدہ سے تو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی لیکن والد سے جب پوچھا تو انہوں نے حامی بھرلی اور کہا کہ جو آپ کو بہتر لگے۔۔۔اپنے اس فیصلے پر وہ اس وقت پچھتائے جب وہ پہلی بار ٹی وی پر نظر آئیں ۔۔۔ پورا گاؤں ڈیرے پر جمع ہوگیا اور عظمیٰ کے والد کو آڑے ہاتھوں کیا۔۔۔کہ اب سب کی نظریں اس پر پڑیں گی۔۔۔لیکن پھر بہت مشکلات کیساتھ وہ اپنے سفر پر چلتی رہیں۔۔۔ اور یہ پڑاؤ پار کرلیا۔۔۔بھائی بات بھی نہیں کرتے تھے لیکن ایک وقت آیا کہ والدہ ساتھ دینے لگیں اور جب شہرت اور عزت ملی تو بھائی بھی صحیح ہوگئے۔۔۔
image
 
مایا علی
مایا علی کا انڈسٹری میں قدم رکھنا بالکل بھی آسان نہیں تھا۔۔۔وہ ایک ایسے گھر سے تعلق رکھتی تھیں جہاں والد کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔۔۔وہ پڑھائی پر ہی زور دیتے تھے اور مایا اور ان کے چھوٹے بھائی کو پڑھائی کے معاملے میں جوابدہ ہونا پڑتا تھا۔۔۔مایا کے شوق نے انہیں والد سے کافی وقت کے لئے گھر میں رہتے ہوئے ہی دور کردیا تھا۔۔لیکن انتقال سے پہلے ان کے والد نے مایا علی کے ساتھ بات کرنی شروع کردی تھی اور ماحول بہتر ہوگیا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: