محبت سے بھرپور نگاہیں۔۔۔شوبز جوڑیوں کی عید پر پیار بھری تصاویر

image
 
عید پر تیاری کا مزہ سب سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کو آتا ہے اور خآص طور پر وہ شوبز سے تعلق رکھتے ہوں تو سب ہی ان کے کپڑے اور ان کی رومانٹک تصاویر کا کرتے ہیں انتظار۔۔۔اس عید پر کیا پہنا اور کیسے ایک دوسرے کے حساب سے تیاری کی۔۔۔شوبز میں کئی جوڑیوں نے اپنی محبت بھری تصاویر شئیر کیں اور کچھ کو مثبت اور کچھ کو ملے منفی کمنٹس
 
یاسر حسین اور اقراء
یاسر حسین اور اقراء نے اپنی عید کی مختلف دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔۔۔دونوں ہی نے بہت رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ فوٹو شوٹ کروائی۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان دونوں نے بہت اچھی تیاری کی اور دونوں ہی بہت اچھے بھی لگے لیکن لوگوں نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا۔۔۔کچھ کو دونوں کی تیاری بہت پسند آئی اور کچھ کو ان کا پیار بہت حد تک مضحکہ خیز بھی لگا۔۔۔
image
 
سارہ خان اور فلک شبیر
نئی نویلی دلہا دلہن کی اس جوڑی کو دیکھ کر لوگوں کا دل خوش ہوگیا۔۔۔ایک تو ان دونوں کی پہلی عید بھی تھی اور دونوں نے عید کی تیاریاں بھی بہت زبردست انداز میں کی تھی۔۔۔عید کے پہلے دن سفید جوڑے میں ملبوس تھیں سارہ خان اور خاکی لباس میں فلک شبیر نظر آئے۔۔۔دونوں نے بہت ہی باوقار انداز میں فوٹو شوٹ کروائی۔۔دوسرے دن نیوی بلیو خوبصورت جوڑے میں بالوں کو باندھے سارہ خان نے انتہائی پرکشش تیاری کی اور سفید شلوار قمیض پر کالی اور زرد کوٹی کے ساتھ فلک شبیر بھی کچھ کم نظر نا آئے۔۔۔ عید کے تیسرے دن پیازی رنگ کے حسین جوڑے میں نظر آئیں سارہ اور آف وائٹ شلوار قمیض میں ملبوس تھے فلک۔۔۔عید پر ان کی تیاری نے کردیا غضب
image
 
مانی اور حرا
اس عید پر حرا نے ہمیشہ کی طرح ساڑھیوں سے خود کو سب سے جدا کرنا چاہا لیکن افسوس کے ساتھ وہ متاثر نہیں کرپائیں۔۔حرا کے فیشن سینس کا بہت سارے لوگوں نے کافی مذاق بنایا۔۔۔حراا نے پہلے دن رنگ برنگی ساڑھی پہنی تھی اور لوگوں نے انہیں گولہ گنڈا جیسا ٹائٹل بھی دے دیا۔۔۔دوسرے دن انہوں نے قدرے بہتر ساڑھی پہنی لیکن وہ پھر بھی اس عید پر اپنی تیاریوں سے منفرد نظر نا آسکیں۔۔۔لیکن اس کوشش کی وجہ سے وہ منفی رائے کی زد میں ضرور آگئیں۔۔۔
image
 
فاطمہ اور کنور ارسلان
ہر عید پر فاطمہ کنور انتہائی خوبصورت کپڑوں کے ساتھ بازی لے جاتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ عید کی جب تصاویر شیئر کیں تو لوگ حیران رہ گئے۔۔۔سب نے کپڑوں میں قریب ایک ہی رنگ کا استعمال کیا اور فوٹو شوٹ بھی بہت سادہ کیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: