ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے دنیا کی طویل ترین لیکن خطرناک زپ لائن، ویڈیو

image
 
متحدہ عرب امارات اپنے پرکشش سیاحتی مقامات کی وجہ سے بےپناہ شہرت رکھتا ہے جن کی سیر کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے-
 
اسی مناسبت سے ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کی دلچسپی کے لیے دبئی سے ایک گھنٹے کے فاصلہ پر Ras Al Khaimah میں دنیا کی سب سے طویل ترین زپ لائن بھی واقع ہے-
 
Jebel Jais Flight نامی یہ زپ لائن 2.83 کلومیٹر طویل ہے اور یہ پیمائش 28 فٹبال گراؤنڈ کے سائز سے زائد کے برابر بنتی ہے- ریکارڈ شکن زپ لائن سطح سمندر سے 1680 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور Jebel Jais کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے۔
 
image
 
یہ خطرناک زپ لائن ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہتی ہے لیکن خطروں سے کھیلنے والے ایڈونچر کے شوقین ان کھلاڑیوں کے لیے شرط ہے کہ ان کا وزن 45 کلوگرام سے لے کر 150 کلوگرام کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ ان کا قد کم سے کم 120 سینٹی میٹر ہونا چاہیے-
 
زپ لائن کے سفر کی تیاری کے طور پر آغاز میں سیاحوں کو سب سے پہلے زپ لائن کِٹ پہنائی جاتی ہے اور ساتھ ہی انہیں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے- اس کے بعد ان افراد کو زپ لائن کے لانچنگ پلیٹ فارم پر لے جایا جاتا ہے-
 
بلندی اور کھائیوں کی وجہ سے زپ لائن کا ڈیزائن بھی اچھے اچھوں کو خوف میں مبتلا کردیتا ہے- اس لیے یہ ایڈونچر سے بھرپور تفریح کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-
 
اس زپ لائن کا 2.83 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے آپ کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو کہ یقیناً بہت زیادہ ہے-
 
 
زپ لائن کے سفر کے دوران ایک اسٹیشن بھی آتا ہے جس پر آپ کچھ وقت کے لیے رکھتے ہیں- یہ اسٹیشن زمین سے 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہوتا ہے اور اس کا فرش ٹرانسپیرنٹ ہوتا ہے-
 
اس اسٹیشن آپ دوبارہ سفر کا آغاز کرتے ہیں اور باقی 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہی آپ دوسری جانب پہاڑوں کی چوٹیوں پر اترتے ہیں-
 
ایڈونچر سے بھرپور اس سفر کے اختتام پر آپ کو ایک سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: