یہاں بیٹھ کر آپ سب بھول جائیں گے ---- حسین مقامات پر واقع دنیا کے شاندار کیبن

آپ نے مختلف سیاحتی مقامات پر واقع عالیشان حویلیوں اور شاندار قلعوں کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا جو بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- لیکن ہم آج آپ کو چند ایسے خوبصورت کیبن کے بارے میں بتائیں گے جو انتہائی حسین مقامات پر واقع ہیں اور سیاحوں کو پرسکون لمحات بخشتے ہیں- یہ کیبن آپ کو فطرت کے بہت قریب کردیتے ہیں اور یہاں کچھ وقت گزارنا آپ کے لیے فرحت اور اطمینان کا باعث بنتا ہے-
 

یہ خوبصورت کیبن ناروے کے Manshausen نامی جزیرے پر واقع ہے اور یقیناً اس کیبن میں کچھ وقت گزارنا ناقاقلِ فراموش ثابت ہوسکتا ہے-
 
نیویارک کے علاقے Kerhonkson میں واقع کیبن جو آپ کے تفریحی لمحات کے لطف کو دوبالا کردیتا ہے-
 
شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو اس دلکش مقام پر وقت گزارنا نہ چاہتا ہو- چاروں جانب برف کی سفید چادر اور درمیان میں اس کیبن میں وقت بسر کرنا آپ کے لیے کسی حسین یادگار سے کم نہ ہوگا-
 
انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر واقع ٹری کیبن جس سے اردگرد کا خوبصورت نظارہ کر کے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے-
 
امریکی ریاست Maine کے جنگل میں بنایا جانے والا یہ کیبن آپ کو شہر کے ماحول سے دور چند لمحات سکون کے مہیا کرنے باعث بنتا ہے-
 
امریکہ کی ریاست Vermont میں واقع یہ مقام نہ صرف خود انتہائی حسین ہے بلکہ یہاں تعمیر کیا جانے والا کیبن بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے-
 
یہ خوبصورت اور ہرا بھرا مقام شمالی کیلیفورنیا میں واقع ہے اور یہاں تعمیر یہ کیبن بھی انتہائی منفرد ہے جس کی چمنی پتھروں سے تعمیر کردہ ہے-
 
یہ جنگل انگلینڈ میں واقع ہے جسے Kielder کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں تعمیر ہونے والا کیبن اپنے ڈیزائن کے اعتبار سے انتہائی دلچسپ ہے جو کہ کشتی سے مشابہہ ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: