میں امید سے ہوں۔۔۔شوبزاداکارائیں جنہوں نے اپنی خوشی کو کھل کر بتایا

image
 
ننھے مہمان کی آمد کی خبر ملتے ہی شوبز کے بہت سارے اداکار خود کو دنیا کی نظروں سے چھپا لیتے تھے اور اکثر تو اس پر بات بھی نہیں کرتے تھے۔۔۔پھر اچانک ہی پتہ چلتا تھا کہ ان کے گھر خوشی آگئی۔۔۔لیکن اب بہت ساری ایسی شوبز خواتین ہیں جو نا تو اس بات کو چھپاتی ہیں بلکہ اکثر تو دنیا کو بتانے کے لئے خصوصی شو بھی کرتی ہیں
 
عروسہ صدیقی
کامیڈی اداکارہ عروسہ صدیقی نے حال ہی میں اپنا وزن حیرت انگیز طور پر کم کیا۔۔۔لیکن ان دنوں جب ان کے گھر میں ننھے مہمان حمزہ کی آمد متوقع تھی تو وہ کھل کر اس بات کا اقرار کرتی تھیں۔۔۔انہوں نے کوئی بے بی شاور تو نہیں کیا لیکن کھل کر وہ ایک فیشن شو میں اپنے آخری دنوں میں واک کرنے آئیں۔۔۔انہوں نے ریمپ پر ایک گاؤن پہنا اور فخر سے یہ بتا دیا کہ میں ماں بننے جا رہی ہوں۔۔۔
image
 
صنم جنگ
صنم جنگ ان میزبان اور اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے آخری مہینے تک مارننگ شو کیا اور ہر بڑھتا دن ان کے بڑھتے وزن کو سامنے لاتا گیا۔۔۔وہ اکثر اس بات پر پریشان بھی رہتیں کہ لوگ انہیں اس طرح دیکھتے ہیں لیکن پھر چینل کے مالکان نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہوں نے اس بات کو اپنے لئے ایک اعزاز ہی سمجھا اور ہمیشہ کھل کر اپنے ان خوشی کے لمحات کو عوام سے شئیر کیا۔۔۔بیٹی کی پیدائش سے پہلے اور بعد صنم کو بڑھتے وزن کے حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا
image
 
ثروت گیلانی
ثروت گیلانی کو ان کی بولڈ طبیعت کے حوالے سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔لیکن وہ کبھی بھی اپنے کسی عمل سے شرمندہ نہیں ہوتیں۔۔۔بچے کی پیدائش سے پہلے انہوں نے ایک بہت خاص فوٹو شوٹ اپنے میاں کے ساتھ کروایا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی آمد کا ظاہری اعلان کیا-
image
 
سعدیہ امام
سعدیہ امام گرچہ بیٹی کی پیدائش کے دنوں میں ملک سے باہر تھیں لیکن ان کی تصاویر نے یہ احساس دلایا کہ وہ ماں بننے جا رہی ہیں اور انہوں نے اپنے ان بہترین دنوں کو سوشل میڈیا کی زینت بننے دیا ۔۔۔
image
 
فضا علی
میزبان اور اداکارہ فضا علی ایک بیٹی کی ماں ہیں۔۔۔ان کی بیٹی فرال کی پیدائش سے پہلے انہوں نے اپنی خوراک کا بہت خیال کیا اور دیسی گھی کا استعمال کیا۔۔۔نویں مہینے میں ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اس خوشی کو ہمیشہ شیئر کیا۔۔۔ان کے گھر کافی سالوں بعد یہ خوشی آئی تھی
image
 
ندا یاسر
مارننگ شو کی میزبان بدا یاسر کا تیسرا بیٹا کافی سالوں بعد ان کی زندگی میں آیا ۔۔۔اور ان کے بڑے دونوں بچوں کے بعد یہ ایک لمبا وقفہ تھا۔۔۔دوران مارننگ شو وہ آخری دنوں تک بھی شو کی میزبانی کرتی رہیں۔۔ان کی حالت دیکھ کر اکثر لوگ انہیں یہ مشورہ دیتے بھی نظر آئے کہ اب وہ آرام کریں کچھ دن۔۔۔لیکن وہ شو کرتی رہیں اور پھر ایک بیٹے کی ماں بنیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: