ہم ہنستے ہیں تو لوگ مذاق بناتے ہیں۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جن کی ہنسی مذاق بن گئی ہے

image
 
ہنسنا تو صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیکن کچھ لوگوں کی ہنسی کو دیکھ کر نا جانے کیوں لوگ مذاق ہی بنا لیتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہیں مسکرانا اور ہنسنا بہت پسند ہے۔۔۔پھر چاہے وہ غیر ضروری ہی کیوں نا ہو۔۔۔
 
سارہ خان
اداکارہ سارہ خان خوبصورت ہی نہیں بلکہ ہر دلعزیز بھی ہیں۔۔۔ان کی شادی کے فیصلے سے سب حیران بھی تھے اور خوش بھی لیکن جتنا وہ اپنی شادی پر خوش نظر آئیں اس سے گمان ہونے لگا تھا کہ یہ سچ بھی ہے یا صرف دکھاوا۔۔۔سارہ خان نے ایک لمحے بھی اپنا منہ بند نہیں کیا اور بات پکی سے لے کر رخصتی اور پھر شادی کے بعد کی بھی ہر تصویر اور ویڈیو میں منہ کھول کر باقاعدہ جبڑے دکھا کر ہنستی ہوئی نظر آئیں۔۔۔۔اس بات پر کئی میمز بھی بنے اور مختلف لوگوں نے باتیں بھی بنائیں۔۔۔جیسے ’’فلک سانس بھی لیتا ہے تو ہنسی نکل جاتی ہے۔۔۔سارہ‘‘۔۔۔میں فلک کا نام بغیر دانت دکھائے لے ہی نہیں سکتی۔۔۔سارہ‘‘۔۔۔اس طرح کے مذاق اڑانے والے جملوں نے بھی سارہ خان کی ہنسی میں کوئی کمی نہیں پیدا کی اور وہ خوش نہیں بلکہ حد سے زیادہ ہی خوش ہیں۔۔۔
image
 
حرا مانی
ابھی بات شروع ہوتی نہیں اور حرا کا قہقہ پہلے ہی پیش ہوجاتا ہے۔۔۔حرا کو بھی ہنسنے اور خاص طور منہ بھاڑ کر ہنسنے میں کمال حاصل ہے۔۔۔وہ اکثر فیشن شو میں ہو یا کسی شو میں مہمان کے طور پر۔۔۔کسی بھی بات پر انہیں شدید ہنسی کا دورہ پڑ سکتا ہے۔۔۔ان کی کچھ پرانی تصاویر دیکھیں تو پتہ چلا کہ یہ مسئلہ تازہ نہیں بلکہ خاصا پرانا ہے۔۔۔
image
 
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر کچھ شرارتی بھی ہیں اور کچھ ان کے ساتھ شرارت ہو بھی جاتی ہے۔۔۔ان کی ہنسی کا بھی کوئی وقت مقرر نہیں ہے بلکہ وہ بنا بتائے کبھی بھی کسی کے بھی سامنے بغیر رکے آسکتی ہے،،،ہانیہ عامر کو اپنی ہنسی کی وجہ سے اکثر شرمندگی بھی اٹھانی پرتی ہے کیونکہ یہ اکثر مشکل اور سخت تکلیف دہ اوقات میں بھی آجاتی ہے۔۔۔انہیں پتہ بھی ہے کہ ان کا ہنستے ہوئے پڑتا ڈمپل بہت اچھا لگتا ہے تو شاید یہ بھی ایک وجہ ہے بلاوجہ مسکرانے کی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: