میرا اٹھائیس سال کا بیٹا فوت ہوگیا۔۔۔تھیٹر اور اسٹیج آرٹسٹ نے کیسے گزارا یہ لاک ڈاؤن

image
 
کرونا تو ایک بیماری ، ایک وبا ہے جس نے کئی لوگوں کی زندگی لے لی لیکن اس وبا کی وجہ سے جو لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگ ہیں انہوں نے بھی کچھ کم تکالیف نہیں دیکھیں۔۔۔آرٹس کونسل کی ویرانیاں یہ بتا رہی تھیں کہ جن گھروں کا چولہا اسٹیج سے جلتا تھا وہ اب بجھ چکا ہے۔۔۔تھیٹر کے اندھیرے درحقیقت وہاں کام کرنے والوں کے گھروں میں بھی اندھیرے ہی کر گئے تھے۔۔۔ایسے بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے ان تکلیف دہ دنوں کو موت کی آندھی کی طرح گزارا اور گزار رہے ہیں۔۔۔
 
چاند پوری
اسٹیج اور تھیٹر میں کامیابی سے کام کرنے والے چاند پوری کے دن بہت مشکل اور تکلیف کا شکار ہیں۔۔۔یہ وہی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اپنے چھوٹے کام کو بھی اپنے الفاظ اور اپنی اداکاری سے یادگار بنایا۔۔۔ڈرامہ سچ مچ کے نوکر کا وہ کردار جو ہر بات پر کہا کرتا تھا۔۔۔بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔۔۔یہ کردار کافی مشہور ہوا۔۔اس کے علاوہ بھی ایسے کئی ڈرامے ہیں جن کو انہوں نے اپنی اداکاری سے یادگار بنایا۔۔۔وہ لاہور سے زیادہ کام کرتے تھے اور پھر کراچی آگئے تھے۔۔۔ان کے حالات مشکل سے مشکل ترین ہوتے گئے۔۔۔ایک حادثے میں ان کی ٹانگیں متاثر ہوئیں تو بہت دیر کھڑے ہوکر کرنے والے اسٹیج کے کرداروں سے چھٹی ہوگئی۔۔۔پھر اسی سال ان کا اٹھائیں سال کا جوان بیٹا انتقال کرگیا۔۔۔اب ان کے گھر میں چھوٹا بیٹا تھوڑی بہت مزدوری سے کما کرلاتا ہے اور بیٹی ہے جو گھر سنبھالتی ہے۔۔۔وہ اتنی سخت مشکلات میں ہیں کہ اپنا فن تو کہیں بھول چکے ہیں اور صرف زندگی کو گزارنے کی فکر ہے۔۔۔لاک ڈاؤن نے ان کی رہی سہی کمائی کو بھی مفلوج کردیا تھا اور آج وہ حکومت اور ساتھی فنکاروں کی بے حسی کو بھی سہہ رہے ہیں۔۔۔
image
 
افشاں چیمہ
لاہور اسٹیج کے اداکار افشاں چیمہ معذور بھی ہیں اور صرف اسٹیج ہی ان کا واحد سہارا تھا جس کے ذریعے وہ پیسہ کماتے تھے اور دو گھر چلاتے تھے کیونکہ ان کی دو شادیاں ہوئی ہیں۔۔۔پانچ بچوں کو پالنے کی خاطر وہ بہت محنت کرتے تھے اور اسٹیج سے ان کا گزارا اچھا ہوجاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن نے انہیں فاقوں کی حد تک پہنچا دیا۔۔۔معذوری کی وجہ سے وہ اس کام کے علاوہ کیا کرتے۔۔۔پھر حالات نے جب بہت پریشان کیا تو رکشہ چلانا شروع کردیا تاکہ بچوں کا پیٹ پال سکیں۔۔۔
image
 
عالیہ چوہدری
اسٹیج پر ڈانس اور اداکاری سے ایک رات میں لاکھوں کما لینی والی عالیہ چوہدری اب ایک جھگی میں زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔ایک دور تھا جب عالیہ چوہدری کے ساتھ اسٹیج پر ایک سیلفی لینا بھی مشکل تھی اور آج کوئی انہیں دیکھنا بھی نہیں چاہتا کیونکہ وہ اب غربت کی چکی میں پس رہی ہیں اور گھر والوں کو بادشاہوں جیسی زندگی دینی والی عالیہ اس لاک ڈاؤن میں کام ختم ہونے کے بعد ایک وقت کے کھانے تک کو ترس رہی ہیں۔۔۔جوان بھائی شگر کی وجہ سے برے حال میں ہے اور اس کی بیماری نے ان کو اور بھی خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے۔۔۔
image
 
کراچی آرٹس کونسل میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو بظاہر سامنے نہیں آرہے لیکن ان کی تکالیف کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔۔۔ان میں کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہیں ٹی وی پر بھی کام نہیں مل رہا ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: