چھوٹی بھی گھر کو چھوڑ چلی۔۔۔صنم جنگ کی سب سے چھوٹی بہن سونیا جنگ کی شادی

image
 
گھر میں سب سے بڑی بہن اور سب سے چھوٹی بہن کو لے کر بہت سارے اختلافات ہوتے ہیں۔۔۔جو آزادی بڑی کو نہیں مل پاتی اکثر چھوٹی وہ لاڈ پیار سے سمیٹ لیتی ہے ، گھر کی بڑی بیٹی پر مرضی چلانا آسان ہوتا ہے لیکن چھوٹی کو من مانی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا-
 
لیکن صنم جنگ کے گھر میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔۔۔ان کے والد اور والدہ نے سب بیٹیوں کو ایک ہی انداز میں پروان چڑھایا اور نا صرف اچھا پڑھایا بلکہ ہمیشہ اچھی بات سکھائی۔۔۔
 
image
 
ایک ایک کر کے پاپا کی یہ پریاں اپنے اپنے گھر کو روانہ ہورہی ہیں۔۔۔پہلے صنم جنگ، پھر انعم اور اب سونیا جنگ نے اڑان بھرلی۔۔۔
 
مایوں سے لے کر شادی تک کی تمام تقریبات میں بہت کم لوگ شریک تھے لیکن یہ بہنیں ہی اپنی خوشیاں منانے کے لئے کافی ہوجاتی ہیں اور پھر ان میں ایک نیا اضافہ الایا جعفری کا ہے جو ہیں تو ننھی سی لیکن جانتی ہیں کس طرح محبت اور پیار سمیٹا جاتا ہے۔۔۔
 
image
 
صنم جنگ کی بہن کی شادی سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز کی جھلک:
 
image
 
image
 
 
YOU MAY ALSO LIKE: