میں نے بچی کو بیڈ پر لٹایا اور خود چیخ مار کر۔۔۔ شوبز خواتین جب پہلی بار ماں بنیں

image
 
عورت جب پہلی بار ماں بنتی ہے تو بہت ساری باتوں سے انجان ہوتی ہے۔۔۔بچے کی ضرورتوں کا احساس تو ہوتا ہے لیکن وقت لگتا ہے انہیں سمجھنے میں۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے پہلی بار ماں بننے کے بعد کئی غلطیاں کیں اور بعد میں انہیں اس کا احساس ہوا۔۔۔
 
نادیہ خان
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان جب پہلی بار ماں بنیں تو اس وقت وہ بہت ساری باتوں سے انجان تھیں اور ان کی گود میں جب ننھی علیزے آئی تو انہیں سمجھ میں ہی نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔۔۔جب وہ روتی تھی تو نادیہ کو سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیوں رو رہی ہے اور وہ بھی رونا شروع کردیتی تھیں۔۔۔گھر میں بڑوں کی سپورٹ اس وقت نہیں تھی تو خود ہی سب کچھ سمجھنا تھا۔۔۔ایک بار جب علیزے صرف نو دن کی تھی تو نادیہ خان اسے گود میں لئے بیٹھی تھیں اور اچانک کمرے میں چھپکلی آگئی۔۔۔انہوں نے بچی کو بیڈ پر لٹایا اور خود چیخ مار کر بچی کو چھوڑ کر بھاگ گئیں۔۔۔دوسرے کمرے میں جاکر سکون میں آئیں تو یاد کرنے لگیں کہ میں کمرے میں شاید کچھ بھول آئی ہوں۔۔۔شاید تکیہ، یا کوئی چیز۔۔۔تھوڑی دیر بعد یاد آیا کہ میں میری ایک نو دن کی بچی بھی ہے ۔۔۔آج وہ ان باتوں کو یاد کرکے ہنستی ہیں لیکن پہلا بچہ یقیناً ماں کے لئے ایک مشکل لیکن خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔۔۔
image
 
صنم جنگ
صنم جنگ کی بیٹی اب بڑی ہوتی جارہی ہے لیکن صنم آج بھی اس کی بہت ساری چیزوں کو سمجھ نہیں پاتیں۔۔۔کیونکہ یہ ان کی پہلی اولاد ہے اور ماؤں کے لئے پہلا بچہ ایک ایسا تجربہ ہوتا ہے جو ساری زندگی کام آتا ہے۔۔جب الایا پیدا ہوئیں تو صنم جنگ کی والدہ کافی عرصہ تک ان کے گھر ہی آگئیں اور بچی کو زیادہ تر وہی سنبھالتی تھیں۔۔۔شروع میں صنم کو ڈائپر چینج کرنے میں مشکل ہوئی لیکن پھر انہوں نے ہی یہ کام سنبھال لیا۔۔۔الایا رات کو جب اٹھتی دودھ کے لئے تو پہلے ان کی والدہ اور بعد میں قسام یعنی ان کے شوہر نے بہت ساتھ دیا۔۔۔کیونکہ الایا صنم جنگ کی پہلی اولاد ہے تو وہ بہت زیادہ حساس بھی ہیں اس کے معاملے میں اور آغاز میں انہیں بہت برا لگتا تھا جب کوئی بھی آکر ان کی بچی کو پیار کرلیتا تھا۔۔۔
image
 
فضا علی
فضا علی کافی سال بعد ماں بنی تھیں اور اپنے پہلے پہلے بچے کے لئے وہ بے حد خوش تھیں۔۔۔انہوں نے پہلے سے ہی نام سوچ لیا تھا کہ وہ فرال نام رکھیں گی اور اس کا مطلب ہے شیرنی۔۔۔اس کی پیدائش سے پہلے وہ کافی کنفیوز تھیں کہ بے بی بیگ میں کیا کیا رکھنا ہے۔۔۔لیکن جب فرال ان کی گود میں آئیں تو انہیں احساس ہوا کہ وہ تو بہت پرانی ماں ہیں۔۔۔وہ اپنی بیٹی کو لے کر کافی کچھ سیکھنے کی کوشش کرتیں اور لوگوں سے ان کے تجربے جانتیں تاکہ ان کی بیٹی کے کام آسکیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: