میرا ارادہ ہرگز شادی کا نہیں تھا ۔۔۔شوبز جوڑیوں کی آپس میں پہلی ملاقات

image
 
محبت میں ایسے کئی مقام آتے ہیں جہاں آنے والے وقت کا اندازہ تو نہیں ہوتا لیکن دل گواہی دے ہی دیتا ہے کہ کچھ تو ہے جو ان دونوں میں مشترک ہے۔۔اور پھر محبت کی یہ کہانی مشکلات کا سامنا کر کے بھی ایک ہو ہی جاتی ہے۔۔۔شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن کی شادی کا سن کر سب کو ہی یہ جاننے کا شوق تھا کہ آخر پہلی ملاقات کہاں ہوئی-
 
حمزہ عباسی اور نمل خاور
اداکار حمزہ عباسی کی تو کئی لڑکیاں دیوانی تھیں لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کس کے نام کریں گے۔۔۔ان کا اسکینڈل اکثر کسی نا کسی کے ساتھ بنایا جاتا لیکن کبھی اس کی تصدیق نا ہو پاتی۔۔۔ساتھ ہی نمل خاور نے انڈسٹری میں کچھ عرصہ ہوا قدم رکھا تھا اور ان کا شادی کا کوئی ارادہ نا تھا۔۔۔لیکن پہلی ملاقات ہوئی ایک آرٹ ایگزیبیشن میں جہاں دونوں نے کہا تو نہیں لیکن ایک دوسرے کو دل دے دیا۔۔۔اور پھر بات کو زیادہ طول نا دی بلکہ بہت جلد ہی اس محبت کو شادی کا نام دے دیا۔۔۔
image
 
آئزہ خان اور دانش تیمور
آئزہ اور دانش تیمور کی جوڑی کو سب ہی محبت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔اس جوڑی کی پہلی ملاقات ایک اسٹوڈیو میں ہوئی۔۔۔جہاں دانش نے پہلی نظر میں ہی آئزہ کو دل دے دیا تھا۔۔۔ایک دوسرے کو نمبر دے دیا گیا اور دوستی کا آغاز ہوگیا۔۔۔چھے سال تک زندگی میں کئی پڑاؤ آئے اور پھر یہ محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔۔۔
image
 
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان
اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان دونوں ہی اداکاری کے شعبے میں بہت آگے نہیں آئے تھے لیکن ایک دوسرے سے دوستی ہوگئی تھی۔۔۔یہ دوستی ایک شوٹ کے دوران ہوئی۔۔۔کنور ارسلان کا ارادہ ہرگز شادی کا نہیں تھا جبکہ فاطمہ نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں شادی کروں گی تو انہیں سے کروں گی۔۔۔لیکن جب فاطمہ نے کنور سے کہا کہ شادی کری تو کنور فورا پیچھے ہٹ گیا۔۔۔لیکن یہ کیا۔۔۔یہ دوریاں تو کنور سے بھی برداشت نا ہوئیں اور انہوں نے فوراً ہی فاطمہ کے گھر رشتہ بھیج دیا۔۔۔
image
 
ایمن اور منیب
ایمن اور منیب کی عمر میں کافی فرق تھا۔۔۔ایمن کو اکثر ڈراموں میں چھوٹی بہن کا ہی کردار ملتا تھا اور منیب بھی جب پہلی بار ملے ایمن سے تو انہیں چھوٹی بہنوں کی طرح ہی سمجھا۔۔۔ڈرامہ کی شوٹ سے لے کر دوستوں کے گروہ میں ملنا ملانا ہوا ۔۔۔لیکن یہ ملاقاتیں ہرگز محبت والی نہیں ہوتی تھیں اور منیب کے دل میں بھی ایسا کچھ نہیں تھا۔۔۔انہی دنوں منیب کے لئے لڑکی ڈھونڈ رہے تھے تو منیب نے ایمن سے کہا کہ تم بھی کوئی ڈھونڈو۔۔۔ایمن نے مذاق میں کہا کہ مجھ سے کرلو۔۔۔ایمن کا مذاق منیب کے لئے ایک نئی سوچ تھا۔۔۔کہ واقعی ایمن کیوں نہیں۔۔۔جب دوستی ہے تو شادی بھی کرلیتا ہوں۔۔۔اور یوں بات بڑھی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: