میرے بچوں کا تو گزارا اس کے بغیر مشکل ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کے بچوں کے ساتھ مستقل ملازمہ ضروری ہے

image
 
نوکری پیشہ افراد اور خاص طور پر ماؤں کے ساتھ ملازمہ کی ضرورت لازم و ملزوم ہے ۔۔۔لیکن کچھ شوبز ستاروں کے بچے تو ان سے زیادہ ملازمہ کے ہی کنٹرول میں ہوتے ہیں اور اگر وہ ارد گرد نا ہو تو مشکل ہوجاتی ہے-
 
فضا علی
فضا علی کی بیٹی ابھی چھوٹی ہی ہے لیکن اس کی پیدائش کے ساتھ ہی فضا نے ایک مستقل ملازمہ کی تلاش شروع کردی تھی۔۔۔کیونکہ فضا کو اکثر شہر سے باہر بھی جانا پڑتا تھا شوٹ پر اور ان کی ریکارڈنگ میں دیر سویر ہو ہی جاتی تھی۔۔۔ایسی صورت میں انہیں چوبیس گھنٹے کے لئے کسی کو تلاش کرنا پڑا۔۔۔وہ اپنی ماسی کا کافی خیال رکھتی ہیں اور ان کی بیٹی فرال کی اس سے کافی دوستی ہے-
image
 
عروسہ صدیقی
عروسہ صدیقی نے بھی بیٹے کی پیدائش کے فوراً بعد ہی ایک کل وقتی ملازمہ کی تلاش شروع کردی اور اب یہ حال ہے کہ ان کا بیٹا ہر وقت ملازمہ کے ساتھ ہی وقت گزارنا چاہتا ہے۔۔۔بہت ہل گیا ہے وہ ان کے ساتھ اور چاہے موبائل دیکھ رہا ہو یا کھیل رہا ہو اسے وہ اپنے قریب ہی چاہئیں-
image
 
جویریہ سعود
جویریہ سعود نے شروع سے ہی اپنے بچوں کے لئے فلیپینو ملازمہ کا انتظام کیا۔۔۔یہ ملازمہ اب گھر کی فرد کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں کیونکہ انہیں کافی عرصہ ہو چکا ہے۔۔۔۔یہ کافی مہنگی ہوتی ہیں لیکن کیونکہ بچوں کو انگریزی اور معیاری ماحول مہیا کرنا ہے اس لئے ان فلیپینو کی مدد سے ہی اسے ممکن بنایا جاتا ہے-
image
 
سعدیہ امام
اداکارہ سعدیہ امام کے گھر میں بھی بیٹی کے لئے ملازمہ موجودہے جو اس کی مستقل دیکھ بھال کرتی ہے۔۔۔سعدیہ خود بھی اپنی بیٹی کے کافی قریب رہتی ہیں لیکن کام کرنے والی ماؤں کو اپنے بچوں کے لئے یہ سہولت ضرورت کی طرح اپنانی پڑتی ہے۔۔۔ان کی ملازمہ بھی گھر کے فرد کی طرح ہے اور اس کا اتنا ہی خیال رکھا جاتا ہے جیسے کسی رشتے دار کا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: