چلو اچھا ہوا ۔۔۔شوبز کی وہ شادیاں جن کا سن کر دل سے خوشی ہوئی

image
 
شوبز میں کچھ ایسی شادیاں ہیں جن کا سن کر دل کو قرار آیا۔۔۔کیونکہ ان سے جڑی کہانیاں سن کر دل چاہتا تھا کہ اب ان کے ساتھ کبھی برا نا ہو۔۔۔
 
آمنہ شیخ
ماڈل اورا داکارہ آمنہ شیخ کی جب علیحدگی ہوئی مہیب مرزا سے تو سب کو ہی ایک دھچکا لگا۔۔۔لوگوں نے اس جوڑی کو ہمیشہ مثالی مانا لیکن باوجود ایک بیٹی کے مہیب اور آمنہ کے راستے جدا ہوگئے۔۔۔آمنہ شیخ کو ہمیشہ سے ہی بردبار اور بہت گریس فل ماڈلز میں سے ایک مانا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کام سے جگہ بنائی۔۔۔ان کے حوالے سے کبھی کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا اور انہوں نے اپنے پہلے ہمسفر کے ساتھ بھی ہمیشہ ایک مثالی وقت گزارا۔۔۔لوگوں کو یہی فکر تھی کہ آمنہ شیخ کی زندگی ہمیشہ اچھی گزرے۔۔۔اور اب یہ خبر سننے میں آئی کہ انہوں نے انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کرلی۔۔۔عمر فاروقی سعودی نیشنل ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں۔۔۔یہ کوئی عام انسان نہیں بلکہ کوڈڈ مائنڈز کے بانی ہیں۔۔۔یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے بچوں کو خود انٹرنیٹ گیمز بنانا سکھائے یعنی انہوں نے ان کی ٹیم نے باقاعدہ پینتیس کوڈنگ کورسز بنائے جو چار سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو انٹرنیٹ جینئس بناتے ہیں۔۔۔آمنہ شیخ نے بھی امریکہ سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اب یہ جوڑی آمنہ کی بیٹی کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہے۔۔۔
image
 
سارہ خان
آغا علی کی شادی ہوئی تو سب لوگوں نے ایک ہی آواز بلند کی۔۔۔سارہ کا دل توڑا ہے ۔۔۔سارہ خان سے جانے انجانے میں کئی لوگوں کا دل جڑ گیا اور وہ یہ انتظار کرنے لگے کہ کب یہ معصوم صورت لڑکی اپنی زندگی کا صحیح انتخاب کرے گی۔۔۔سارہ نے آغا سے منگنی ٹوٹنے کے بعد کئی بار یہ انکشاف کیا کہ مجھے شادی کا بہت شوق ہے لیکن اب میں اپنے گھر والوں کی مرضی سے ہی شادی کروں گی۔۔۔اور یہی ہوا۔۔۔سارہ کی زندگی میں فلک شبیر کی آمد تو ہوئی لیکن فلک کو یہی اشارہ ملا کہ اگر شادی کرنی ہے تو گھر والوں کے ذریعے ہی آنا۔۔۔اگر میرے والد نے تمہیں پندرہ منٹ سے زیادہ برداشت کرلیا تو رشتہ پکا ورنہ تم اپنے راستے اور میں اپنے راستے۔۔۔لیکن یہ ملاقات تو گھنٹے سے بھی اوپر چلی گئی۔۔۔ان دونوں کی شادی کا سن کر بھی کئی لوگوں کے دل کو تسلی ہوئی۔۔۔
image
 
نور
سابقہ فلم اداکارہ نور کے لئے لوگوں نے کئی بار باتیں بنائیں کہ اسے تو شادیوں کا شوق ہے۔۔۔وہ تو شادی کی شوقین ہے لیکن کوئی اس حقیقت سے آگاہ نہیں تھا کہ ایک بیٹی کے بعد خود اداکارہ نور یہ سوچنے پر مجبور تھیں کہ کس طرح اپنی زندگی کو ایسا بناؤں کہ بیٹی کے مستقبل کو محفوظ کرسکوں۔۔۔شادی عورت کا شوق نہیں ہوتا ،بلکہ ایک حق ہوتا ہے جس میں نا انصافی اور تذلیل کی گنجائش نہیں ہوتی۔۔۔نور نے اپنی چوتھی طلاق کے بعد شادی کے لئے واپس اپنی بیٹی کے باپ کو چنا۔۔۔اور پھر یہ نکاح خاموشی سے ہوا۔۔۔اور اس شادی کے بعد ان کو اﷲ نے ایک اور بیٹی سے بھی نوازا ہے۔۔۔لوگوں کو یہ اطمینان ہے کہ کم سے کم نور کی زندگی میں ان کی بیٹی کا باپ ہی موجود ہے۔۔۔اور وہ ایک بار پھر خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: