آن لائن فراڈز

تحریربکا تعلق سائبر کرائمز سے ہے۔ آن لاین فراڈ دھوکے بمعہ ڈیٹیل۔۔اور انکا سدباب کیسے کیا جاے

باقی ساری دنیا میں بھلے کافی عرصے سے آن لائن شاپنگ کا ٹرینڈ چل رہا تھا۔۔ہمارے ملک میں البتہ چار پانچ سالوں سے اس بزنس نے صحیح معنوں کام شروع کیا۔۔۔۔اور اسکو عروج وبا کے دنوں نے بخشا۔۔۔

۔کافی عوام نے خوب آن لائن خریداریاں کیں اور رج کے برباد ہوے۔۔۔
۔۔دو نمبر لوگ کمر کس کے میدان میں اتر آے۔۔۔۔
وہ بکواس سامان جو کوئی نہ لیتا تھا۔۔ ناجانے کب سے سٹورز میں پڑا ہوا تھا ۔۔آن لائن خریداری کے زریعے سارے ملک میں پہنچ چکا ہے۔۔۔۔۔

بدقسمتی سے دو نمبر بے ایمان لوگ کھیپ کی کھیپ ہمارے ملک میں دستیاب ہے۔۔شروعات کرتے ہیں ان لوگوں کی نشاندہی سے۔۔۔ایک ہیش ٹیگ بناتے ہیں۔۔آن لاین فراڈ والوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔۔ان کی بے غیرتی کا پردہ چاک کرتے ہیں ۔۔شاید ان کو کچھ شرم آجاے۔۔۔

جی ہاں مکرنا کیسا۔۔۔ میں نے بھی آن لائن شاپنگ کی اور کئی بار کی۔۔کافی شہروں سے خریداری کی۔پہلی خریداری دراز سے کی۔۔
۔۔ایک مردانہ کھدر کا سوٹ اور دو عدد پرفیوم پسند کیے ۔اور انہیں ای میل کردی۔۔
۔انہوں نے آخری بار پوچھا ۔۔" ہاں جی آرڈر اوکے کردیں؟؟"
میںری بدقسمتی کہ اس وقت نہ جان سکی کہ یہ ایک کوڈ لنگویج ہوتی ہے۔۔جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ " ہم سے خریداری نہ کرو ہم تمہیں برباد کردیں گے"

میں نے بے خوفی سے اوکے کا آپشن کلک کرکے گویا انکا dare قبول کیا " ہم برباد ہونا چاہتے ہیں"

تین دن کے اندر پارسل آگیا ۔۔۔سوٹ کے بارے بتاوں تو بوسیدہ چٹائی کی طرح تھا۔۔۔۔پرفیوم ٹوٹے ہوے ۔۔اور جمعے والے دن سو دوسو کی سیل میں جو لگے ہوتے وہی مال تھا۔۔۔۔

سخت صدمہ پہنچا ۔
۔انہیں نیگیٹو ریویو دیا تو ڈیلیٹ کرکے بولے " ہم۔نیگیٹو کمنٹ اپ لوڈ نہیں کرتے۔۔۔۔میں نے انہیں جوابی ای میل کی "آپ پر مثبت لعنت ہو"۔
ریٹرن پالیسی پوچھی تو یہی بتایا ۔۔۔کہ سوٹ کا کلر چینج ہوسکتا بس اور پرفیوم میں سٹاک ختم ہوگیا ہے۔۔۔یعنی ہمارا مقصد پورا ہوا ہماری بلا سے بھاڑ میں جاو۔۔

۔۔ایک کزن نے برانڈڈ چاکلیٹس کا پیک پسند کیا۔ پندرہ سو قیمت تھی۔۔۔جب منگایا تو دس بیس روپے والی لوکل چاکلیٹس نکلیں۔۔بڑی دکھی ہوی۔۔۔پیکنگ البتہ اچھی تھی شاید دو سو کی چاکلیٹس ہونگیں تین سو کی پیکنگ۔
باقی ہزار انکا منافع۔۔
اگلے دن میں نے دراز ایپ ڈیلیٹ کردی۔۔۔۔نہ ہوسی ڈھولا نہ پوسی رولا ۔۔۔

۔اس کے بعد باری آئی فیس بک پر آنلائن پیجز سے خریداری کی۔۔۔۔سب سے زیادہ زک کراچی والوں نے پہنچائی۔۔

میں برملا کہہ سکتی ہوں
" ہمیں تو لوٹ لیا مل کے سندھ والوں نے"

سندھ کا اقتدار سنبھالنے والے کراچی کا بجٹ کھا جاتے ہیں اور کراچی والوں نے آن لائن شاپنگ کے زریعے ہم سارے پاکستانیوں کی کھال ادھیڑ لی۔

تاجروں کی دکانیں بند ہوئیں ۔۔۔گھروں میں دکانیں کھول کر بیٹھ گئے۔۔بیویوں کو سٹاک دے دیا کہ لو ویچو تے کسے دا کٙکھ نہ چھڈو ۔
۔ٹھیک ہے لاک ڈاون تھا۔۔ضرورت بھی تھی۔۔لیکن مکاری اور عیاری تو نہ سکھاتے کمبختو۔۔۔
ایک سے ایک چاقو اور گھاگ عورت تیار کرکے بٹھا دی ظالمو نے۔۔
اور ہم ٹھہرے بقول سر گل نوخیز جنوبی پنجاب کے معصوم اور بے وقوفی کی حد تک سادہ لوگ۔۔ہم نے انکی چاندی کرا دی۔۔

۔۔پہلی شاپنگ آج بھی دل جلانے کو میرے سامنے پڑی ہے۔۔۔۔یہ ایک خواتین کا۔گروپ تھا جس میں لائیو ویڈیو پر عورت سامان بیچ رہی تھی۔۔
۔میں نے وقت گزاری کے لیے دیکھنا شروع کیا۔۔۔اگلے دس منٹس میں مجھے اپنی بھتیجی کے لیے دو سوٹ اور ایک خوبصورت سی جوتی پسند آچکے تھے۔۔۔اس کے ساتھ بارگیننگ کے بعد معاملہ ڈن ہوگیا۔۔احتیاطاً میں نے ویڈیو کے علاوہ تصاویر بھی منگا کر دیکھی اور اوکے کردیا۔۔۔

۔اسے ایڈوانس پے منٹ کی ۔امی اور بھابھی لوگ کو خوشی خوشی بتا دیا کہ میں نے اپنی بھتیجی کی خریداری کراچی سے کی ہے۔۔۔سب کو اس شاہکار کا انتظار تھا۔۔۔
۔جس دن یہ سامان آیا میں مارکیٹ ہی موجود تھی ۔۔تو بھائی نے رسیو کرکے مجھے دے دیا۔۔۔۔گاڑی میں بیٹھی تو صبر نہ ہوا اور فوراً سے کھول لیا ۔۔۔

اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔۔دھواں دھواں چہرے سے بھائی سے پوچھا۔۔۔" فرحان ۔۔۔ کسی ویران جگہ یا نہر کے قریب گاڑی روکوگے؟؟؟ "
اس نے حیرت سے پوچھا " کیوں؟؟ کیا وجہ؟؟؟"
" مجھے یہ پیکٹ نہر میں پھینکنا ہے " میری آواز مری مری سی تھی ( جاری ہے)

 

Kirankhan
About the Author: Kirankhan Read More Articles by Kirankhan: 16 Articles with 20837 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.