ہم ڈیفینس شفٹ نہیں ہوں گے۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے اپنا علاقہ نہیں چھوڑا

image
 
کہتے ہیں کہ شوبز میں جس کے پاس شہرت اور پیسہ آجاتا ہے تو وہ پہلی فرصت میں اپنا گھر ڈیفینس کے کسی خیابان میں ڈھونڈتا نظر آتا ہے۔۔۔اکثر ستارے بہت متوسط علاقوں سے نکل کر اعلیٰ ترین بنگلوں میں منتقل ہوئے اور کامیاب بھی ہیں۔۔۔لیکن کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے کامیابی، شہرت اور بے پناہ پیسے آنے کے باوجود اپنے بچوں کو اسی جگہ پروان چڑھایا جہاں ان کے باقی رشتہ دار ہیں۔۔۔
 
فہد مصطفیٰ
جیتو پاکستان کے میزبان اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن فہد مصطفیٰ نے انتہائی شہرت اور پیسہ آنے کے باوجود اپنی بیوی کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ڈیفینس یا کسی اور پوش علاقے کے کمپلیکس میں نہیں آنے دیں گے اور اپنا گھر نہیں چھوڑیں گے۔۔انہوں نے سوچ لیا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ دکھاوے کی اس زندگی کو قبول نہیں کریں گے جو ان کے مستقبل پر اثر انداز ہو۔۔۔
image
 
شہود علوی
اداکار شہود علوی کے گھر میں وہ واحد مرد ہیں اور ان کی والدہ ،بیوی اور تین بیٹیاں ہی ان کی کل کائنات رہیں۔۔۔اپنی بیٹیوں کی پرورش اور ان کے اچھے مستقبل کی خاطر شہود علوی نے سوچا کہ وہ ڈیفینس شفٹ ہوجائیں اور ایسا ہوا بھی لیکن انہیں لگا کہ وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ آسانیاں نہیں جو پرانے علاقے میں ہیں ۔۔۔وہاں کوئی برابر والے کا حال تک نہیں پوچھتا تو کیسے ایسی جگہ جاکر خود کو پریشان کرنا۔۔۔وہ واپس گلشن اقبال آئے اور اپنی زندگی کا ایک نیا سفر دوبارہ شروع کیا۔۔۔
image
 
امجد صابری مرحوم
امجد صابری مرحوم جب دیگر ممالک میں بلائے جاتے تھے یا کوئی قوالی کی محفل کرتے تھے تو ان کے پاس لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں بھی پیسے آتے تھے۔۔۔بہت لوگوں نے کہا کہ اتنا پیسہ ہے تو کیا بیوی بچوں کو ایک ڈیفینس کے بنگلے میں نہیں رکھ سکتے لیکن انہوں نے اپنے باپ کا مکان جو لیاقت آباد میں واقع ہے ۔۔۔نہیں چھوڑا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھا پان والا تک مجھے جانتا ہے۔۔۔مجھے سکون ہے کہ یہاں سب میرے اپنے ہیں ۔۔۔کیوں دیار غیر میں جاکر رہوں جب اپنے نشیمن میں سکون ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: