پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو۔۔۔شوبز ستاروں نے منایا پاکستان کی خوشیوں کو

image
 
پاکستان کی سالگرہ کا جوش و خروش ایک ہفتہ پہلے سے ہی ستاروں اور عوام کے گھروں اور چہروں پر نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔اس بار بھی شوبز ستارے کسی سے پیچھے نہیں رہے بلکہ ایسا اچھا تیار ہوئے اور اتنی اچھی تصاویر شیئر کیں کہ دل باغ باغ ہوجائے
 
سعدیہ امام
اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کے ساتھ چودہ اگست کی تیاریاں شروع کردی تھیں اور دونوں نے ایک جیسی سفید قمیضیں بنائیں اور اس پر ہرے رنگ کا دوپٹہ پہنا۔۔۔دونوں ماں بیٹی کی میچنگ دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔۔۔سعدیہ امام نے اپنے فینز کو خاص طور پر وش کیا۔۔
image
 
ایمن
اداکارہ ایمن نے اپنی ننھی سی پری کو ہرے رنگ کی پاکستان ڈے کے حوالے سے کرتا پہنایا اور ننھی امل اسے پہن کو چاند ستارا لگ رہی تھیں۔۔۔وہ کافی خوش تھیں کیونکہ کزنز بھی ان جیسے ہی کپڑے پہنے تھیں اور وہ مل کر جشن آزادی کو منا رہی تھیں
image
 
سرہا اصغر اور رابعہ کلثوم
دوستی ہو تو آزادی کی خوشیاں بھی دو بالا ہوجاتی ہیں۔۔۔سرہا اور رابعہ نے مل کر اس دن کو منایا اور ایک جیسے کپڑوں کے ساتھ تیار ہوئیں اور ایک ڈانس ویڈیو بھی بنائی جسے اپنے چینل پر لگایا بھی
image
 
شگفتہ اعجاز
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ انتہائی مزیدار انداز میں چودہ اگست کو منایا۔۔۔بڑٰ دو بیٹیوں اور خود شگفتہ اعجاز نے سفید قمیضیں اور حسین ہرے رنگ کے دوپٹے پہنے لیکن چھوٹی بیٹی نے ہرے رنگ کی قمیض پہنی اور یہ ایک ایسی حسین تصویر ہے جس میں تینوں بیٹیاں اور ماں کے چہرے پر خوشی بہت واضح ہے
image
 
آئزہ خان
آئزہ ہر سال چودہ اگست کے لئے خصوصی تیاریاں کرتی ہیں اور پوری فیملی ایک جیسے کپڑوں میں ملبوس ہوتی ہے جو اس دن کے حوالے سے بہترین ہوتے ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: