|
|
لڑکی اگر شادی کے فوراً بعد ہی اپنے سسرال میں جگہ بنالے تو سمجھ لیں کہ اس کی جیت
ہوگئی۔۔۔اب میاں سے لڑائی ہو یا منوانی ہو کوئی بات۔۔۔میاں مانے یا نا مانے سسرال
والوں کا رہتا ہے ساتھ۔۔۔ایسی کچھ شوبز خواتین ہیں جنہوں نے سسرال والوں کے دل جیت
لئے اور ان کے لئے بہت محبتوں سے ہوتا ہے سسرال میں انتظار |
|
ثروت گیلانی |
اداکارہ ثروت گیلانی کا سسرال خود بھی کافی آزاد پسند اور منصفانہ ہے لیکن
ثروت نے خود بھی بہت وقت دیا اور محبت دی اپنے سسرال کو کہ آج سب ہی ان کے
گرویدہ ہیں۔۔۔ان کی ساس ایک ڈیزائنر بھی ہیں اور سسر ڈاکٹر ۔۔۔گھر کے
انتظامات میں ہاتھ بٹانا، ساس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا، ان کی باتوں کو
سننا اور ماننا۔۔۔ایسے ہی تو نہیں بنایا فہد کو اپنا دیوانہ۔۔۔ثروت گیلانی
جانتی ہیں کہ کیسے ہے سسرال میں اپنی جگہ بنانا۔۔۔ |
|
|
حرا مانی |
یوں تو حرا بہت جذباتی ہیں اور بات بات پر انہیں غصہ بھی آجاتا ہے لیکن سچ
تو یہ بھی ہے کہ ان کے ساتھ کوئی شخص بور نہیں ہوسکتا۔۔۔انہیں مزہ آتا ہے
لوگوں کے ساتھ اور ان کی دوستی بھی کافی جلدی ہوجاتی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا
سسرال میں جہاں ان کی اپنے دیوروں سے اور نند سے خوب نبھی اور ساس سسر کے
ساتھ بھی انہوں نے ہمیشہ دوستوں کی طرح اپنا رویہ رکھا۔۔۔اسی لئے سسرال
والے ہمیشہ حرا کی تعریف ہی کرتے نظر آتے ہیں |
|
|
ندا یاسر |
سالوں سے مارننگ شو میں روز کسی نا کسی کو سسرال والوں کے ساتھ بلا کر
گھریلو باتیں کرتی ندا یاسر نے اپنے گھر کو بھی خوب سنبھالا۔۔۔ان کی ساس ان
کی دوستوں کی طرح تھیں اور ایک شو میں جب ندا نے انہیں بلایا تو باقاعدہ
نام سے مذاقا مخاطب کیا ۔۔۔ہیلو فریدہ۔۔۔اور بہت واضع تھا کہ ندا یاسر نے
سسرال کو بہترین انداز میں نبھایا کیونکہ ان کی دوستی اپنے دونوں دیوروں سے
بہت اچھی ہے اور ندا کا کہنا ہے کہ میری ساس نے اپنے بیٹوں کے بہت نخرے
اٹھائے لیکن میں نے ان سے کہہ دیا کہ ہم سے اب نخرے نہیں اٹھائے جاتے ۔۔۔اور
ان کی ساس ان کی ہر بات پر بہت خوش ہوتیں- |
|