|
|
اکثر ایسا ہوتا ہے جب ایک جگہ سے خوشی کی خبر آئے تو وہی خوشی دوسری جگہ بھی اپنا
قدم رکھ دیتی ہے۔۔۔آج سے چھے سال پہلے بھی ایک سال ایسا آیا تھا جب شوبز انڈسٹری
میں ایک ساتھ کئی گھروں میں خوشیاں آئی تھیں۔۔۔یوں تو اس سال کو بیٹوں کا سال کہا
گیا لیکن کچھ نے بیٹیوں کی صورت میں بھی اس سال کو جیت لیا۔۔۔ |
|
سعدیہ امام |
اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی میرب اگست 2014 میں پیدا ہوئیں۔۔۔سعدیہ امام نے
اپنی اس خوشی کو تقریباً سب سے ہی شئیر بھی کیا اورا نڈسٹری میں اس وقت کئی
خواتین نے ہاتھ اٹھا کر بتایا کہ ہم بھی مقابلے پر تیار ہیں۔۔۔سعدیہ کی
بیٹی کا سن کر کچھ لوگوں نے کہہ دیا کہ دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ
سعدیہ کے گھر بیٹی ہی پیدا ہوگی اور اب میرب چھے سال کی ہوگئی ہیں اور بہت
لاڈ اٹھواتی ہیں اپنے والدین سے- |
|
|
فضا علی |
فضا علی کے گھر کئی سال بعد جب یہ خبر آئی کہ وہ امید سے ہیں تو انہوں نے
سب کو بتایا کہ میری دعائیں پوری ہوئیں۔۔۔ان کی زندگی میں بھی چھے سال پہلے
خوشیوں نے قدم رکھ ہی دیا۔۔۔فضا کی بیٹی فرال دسمبر 2014 کی پیدائش ہیں اور
سعدیہ کی بیٹی سے چار ماہ چھوٹی ہیں۔۔۔لیکن جب یہ دونوں ساتھ کھڑی ہوں تو
ایک ہی برابر لگتی ہیں کیونکہ مہینوں کا فرق تو ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|
|
ندا یاسر |
ندا کے گھر دو بچوں کے بعد معجزاتی اور حیرت انگیز طور پر یہ خبر آئی کہ ان
کے گھر خوشی آنے جا رہی ہے۔۔۔شوبز حلقوں میں اس بات سے خوشی کی ایک لہر دوڑ
گئی کیونکہ ندا نے سب کے بچوں کی پیدائش کے شوز کئے تھے اور اب ان کی باری
تھی۔۔۔لیکن ندا کے لئے 2014 بیٹے کا سال ثابت ہوا اور ننھے بالاج کا اضافہ
ہوا- |
|
|
تحریم زبیری |
تحریم زبیری کے گھر میں پہلے ہی ایک ننھی پری تو موجود تھیں ہی لیکن ایک
ننھے شہزادے کی کمی چھے سال پہلے پوری ہوئی اور یوں ان کے بیٹے نے دنیا میں
قدم رکھا۔۔۔تحریم کے لئے بھی 2014 انتہائی اہم اور خوشیوں سے بھرپور سال
رہا- |
|
|
نادیہ حسین |
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی فٹنس اور صلاحیتوں سے شوبز کو ہی نہیں
بلکہ اپنے چاہنے والوں کو بھی حیران کیا لیکن ایک ایسی خوبی ان کی جسے اکثر
مائیں بہت پسند کرتی ہیں وہ چار بچوں کے باوجود خود کو ہر وقت تیار رکھنا
اور ایکٹو رہنا ہے۔۔۔تین بچوں کے بعد انہوں نے ایک بار پھر چاہا کہ وہ خوشی
کی خبر سنیں اور یوں ان کے گھر ننھے شیر دل نے قدم رکھا۔۔۔ |
|