|
|
شوبز کی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت چانس ملنے کی ہوتی ہے ہر اداکار کی یہ خواہش
ہوتی ہے کہ اسے اچھا رول ملے تاکہ وہ اس میں کام کر کے دیکھنے والوں کو متاثر کرنے
میں کامیاب ہو سکے- مگر ہر اداکار کے نصیب میں یہ موقع نہیں آتا ہے کہ وہ اپنے کام
سے دیکھنے والوں کے دلوں پر اپنے کام سے گہرا نقش چھوڑ سکیں- اس کے برخلاف بار بار
وہ لوگوں کو اسکرین پر نظر آکر لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے نا پسندیدگی میں اضافے
کا باعث ہو رہے ہوتے ہیں- ایسے ہی کچھ لوگوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- |
|
1: منیب بٹ |
منیب بٹ نے اپنے کیرئير کا آغاز 2012 میں کیا اس کے بعد انہوں نے کافی
ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے یہاں تک کہ وہ دو فلموں میں بڑی اسکرین پر
بھی نظر آئے- مگر اب تک ان کی وجہ شہرت ایمن خان کے ساتھ شادی کو ہی قرار
دیا جا رہا ہے اور وہ ذاتی حیثیت سے اب تک کسی کردار میں دیکھنے والوں کو
متاثر کرنے میں کامیاب ثابت نہ ہو سکے اور اپنے کام کے ذریعے دیکھنے والوں
کو متاثر کرنے کی ان کی ہر کوشش ناکامی سے ہی دو چار ہوئی ہے- |
|
|
2: دانش تیمور |
دانش تیمور نے اداکاری کا آغاز چھوٹی اسکرین سے کیا اس کے بعد 2014 میں
انہوں نے جب عائزہ خان سے شادی کی تو سوشل میڈيا پر ان کو کافی پزیرائی ملی-
مگر یہ پزیرائی ان کے کام کے حوالے سے ان کو نہ مل سکی- 2015 میں جب انہوں
نے اپنی پہلی فلم جلیبی سائن کی تو انہوں نے چھوٹی اسکرین سے قطع تعلق کر
لیا اور فیصلہ کیا کہ وہ صرف فلمیں ہی کریں گے- ان کی کچھ فلمیں کسی حد تک
کامیاب بھی ہوئیں مگر فلموں کی یہ کامیابی بھی انہیں کامیاب کرنے میں کارگر
ثابت نہیں ہوئی- جس کے بعد انہوں نے چھوٹی اسکرین پر دوبارہ سے کام کرنا
شروع کر دیا اور کئی ڈراموں میں مرکزی کردار میں نظر آئے مگر دیکھنے والوں
کو متاثر کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے گیم شو میں میزبانی کا
بیڑہ بھی اٹھایا مگر یہاں بھی ان کے ساتھ رہی ہوا جو اس سے قبل فلم اور
ڈراموں میں ہو چکا تھا ۔ باصلاحیت دانش تیمور اب تک کسی ایسے موقع کی تلاش
میں ہیں جو ان کو کامیاب قرار دے سکے- |
|
|
3: اسد صدیقی |
اسد صدیقی جو کہ عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں مگر اپنے ماموں کے راستے پر
چلتے ہوئے انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا- مگر ان کی اصل شناخت کا سفر
زارا نور کے ساتھ ان کی شادی کے بعد شروع ہوا اور اس جوڑے کو سوشل میڈيا پر
عوام نے کافی پسندیدگی اور محبت سے نوازہ مگر یہ ساری محبت ان کے حصے میں
صرف زارا نور سے شادی کے سبب ہی آئی اور وہ ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے
کے باوجود عوام کی تعریف کے متمنی ہی رہے مگر ابھی تک اس تعریف سے محروم
ہیں- |
|
|
4: آغا علی |
آغا علی جو ماضی کے مشہور چاکلیٹی ہیرو آغا سکندر کے فرزند ہیں ان کی وجہ
شہرت ماضی میں ان کا سائرہ خان کے ساتھ افئیر اور اس کے بعد بریک اپ رہا-
اس کے بعد انہوں نے حنا الطاف کے ساتھ لاک ڈاون کے دنوں میں شادی کرنے کے
بعد سوشل میڈیا پر تو شہرت حاصل کر لی مگر ان کے آن اسکرین کام کے حوالے سے
اب تک ان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ناظرین انہیں اسکرین پر دیکھ کر
خوشی کا اظہار نہیں کر رہے بلکہ ان کی ایک جیسی اداکاری کے سبب ان پر تنقید
کے تیر زيادہ برسا رہے ہیں- |
|
|
5: صبور علی |
صبور علی جو سجل علی کی بہن ہیں اور ان کے کیرئير کا آغاز ہوئے نو سال کا
عرصہ گزر چکا ہے جس دوران انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر
دکھائے ہیں- مگر ان کے دامن میں ان کی بہن سجل علی کی طرح نہ تو کامیابیاں
چمک سکیں اور نہ ہی وہ ان کی طرح لوگوں کی محبتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو
سکیں اور تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک کامیابی کی تلاش میں ہیں - |
|