|
|
یہ ایک حقیقت ہے کہ خود کو فٹ رکھنا انسانی ضرورت ہے لیکن شوبز خواتین اس کے پیچھے
اتنی دیوانی ہوجاتی ہیں کہ اگر کوئی انہیں تھوڑا سا بھی موٹا کہہ دے تو وہ دن رات
جم میں ہی رہنا شروع کردیتی ہیں اور خطرناک حد تک ورزش کرتی ہیں اور کچھ نے تو خود
کو سائز زیرہ بھی کرلیا ہے۔۔ |
|
اشنا شاہ |
اداکارہ اشنا شاہ تو یوں بھی کسی چیز کے پیچھے پڑجائیں تو اس کی جان مشکل
سے ہی چھوڑتی ہیں اور جب بات ہو ان کی اپنی ضرورت کی تو وہ اس کے لئے ہر
وقت تیار ہیں۔۔۔اشنا کی زندگی میں جم جانے کا عمل دن کے کئی حصوں پر مشتمل
ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی باڈی کو ایکسرسائز سے ہی ٹون کرلیا ہے۔۔۔اشنا کا
کہنا ہے کہ وزن گرانا بہت مشکل ہے اور یہ عمل صرف کھانا بند کرنے سے نہیں
بلکہ پرانے وزن کو کم کرنے سے ہی ممکن ہوگا- |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ نے جس طرح اپنا اٹھارہ کلو وزن کم کیا اور خود کو اتنا اسمارٹ کیا
کہ لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔۔۔صنم کا انسٹرکٹر تھوڑا غصے کا تیز
ہے اور جب بھی صنم تھوڑا سا بھی فالتو کھالیں تو وہ صنم کی ورزش کا وقت بہت
بڑھا دیتا ہے۔۔۔صنم کا کہنا ہے کہ میں نے ہر وہ اکسرسائز کرلی جسے لوگ
ناممکن سمجھتے ہیں اور انہوں نے ورزش سے ہی خود کو شیپ میں کیا ورنہ تو سب
ہی ان کا مذاق اڑاتے تھے اور اب ایک بار پھر جب سب نے انہیں بہن کی شادی پر
دیکھا تو لگا کہ صنم واپس پرانی والی نازک صنم بنتی جا رہی ہے- |
|
|
فریال محمود |
فریال محمود نے خود کو موٹاپے سے فٹنس کی طرف کچھ ایسے جوڑا کہ پھر پیچھے
مڑ کر نہیں دیکھا۔۔انہوں نے نا صرف کھانے پینے پر خطرناک حد تک کنٹرول کیا
بلکہ جم سے ناطہ جوڑ لیا۔۔۔ان کی ایکسرسائز کرنے کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے
کہ فیصل قریشی ، اور دیگر اداکار بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔۔اور اب
ان کا وزن کافی کم بھی ہوگیا ہے اور وہ فلموں کے حساب سے بہترین بنتی جارہی
ہیں |
|
|
ثنا فخر |
ماڈل اور اداکارہ ثنا فخر نے تو باقاعدہ اپنا یوٹیوب چینل بھی کھولا جہاں
وہ ڈائٹ فوڈ بنانے کے ساتھ ساتھ ایکسرسائز کی مشقیں بھی کرواتی ہیں۔۔۔ثنا
فخر نے کئی کلو وزن کم کرکے حیرت میں ڈال دیا تھا اور وہ اپنی اس فٹنس کو
ابھی بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔۔۔ |
|