|
|
وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا یہ تو سنا تھا لیکن اداکاری کبھی ایک سی نہیں رہتی یہ
پہلی بار دیکھا اور سنا۔۔۔کچھ اداکاراؤں کی اداکاری نے خطرناک حد تک یہ سوچنے پر
مجبور کردیا کہ یہ اتنی اوور ایکٹنگ کیوں کر رہی ہیں۔۔۔ |
|
زارا نور (زیبائش) |
بشریٰ انصاری، اسماء عباس کے گھرانے سے جڑے ہونے کے باوجود زارا نور نے اور
اداکاری کی ساری حدیں پار کردیں۔۔۔اول تو اس ڈرامہ کو عوام نے بالکل بھی
قبول نہیں کیا لیکن دوسری طرف جس کا سب سے زیادہ مذاق بنا وہ زارا نور
ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر ان کے ڈائلاگز کی میمز بنائی جارہی ہیں۔۔۔جن میں ایک
قسط میں وہ اماں سے ماسٹرز کروانے کی خواہش ظاہر کرتی ہیں اور دوسری قسط
میں دیوانوں کی طرح اکیلے میں خود کو سپر اسٹار اور اداکارہ بننے کے خواب
دکھا رہی ہیں۔۔۔سمجھ میں نہیں آتا کہ اسماء عباس اور بشریٰ انصاری نے کیا
انہیں یہ نہیں سمجھایا کہ تم زرا اچھی نہیں لگ رہیں بچوں جیسی اوور حرکتیں
کر کے۔۔۔حد تو یہ ہے کہ ان کے میاں اسد نے بھی انہیں نہیں سمجھایا۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ (میں نا جانوں) |
صنم جنگ بہت جلد ایک اور ڈرامہ میں نظر آنے والی ہیں لیکن پچھلے ڈرامے نے
ان کے فینز کو کافی پریشان کیا۔۔۔ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت سارے لوگ ان
سے مایوس ہوئے اور ویسے تو یہ ڈرامہ بھی عجیب و غریب تھا جس کا نا تو کوئی
سر تھا نا پیر۔۔۔عفان وحید نے اور زاہد نے بھی اپنی اوور اداکاری دکھائی
لیکن صنم نے ان کو مات دے دی اور ان کی اوور ایکٹنگ کو لے کر بھی کافی میمز
بنے۔۔اس ڈرامہ میں ان کے ڈائلاگز بہت ہی بے معنی تھے اور اس پر انہوں نے
ایک مخصوص انداز میں رو کر ، ایک ہی جیسے انداز میں چیخ چیخ کر یا پھر
مظلوم انداز میں اپنے ڈائلاگز کو ڈلیور کیا۔۔۔اس ڈرامہ کے بعد صنم کوئی بھی
ڈرامہ کریں گی لیکن یہ چھاپ ان کے ساتھ لگ گئی۔۔۔ |
|
|
ارسہ غزل (رسوائی) |
ارسہ غزل ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن ڈرامہ رسوائی میں انہوں نے ایک منفی
خاتون سلمیٰ کا کردار کیا تو بہت لالچی ہیں اور بہت پیسوں میں تولتی ہیں ہر
بات کو۔۔۔لیکن ارسہ غزل نے اس کردار کو بہت ہی برے انداز میں کیا کہ ڈرامے
کے کردار سے ہی چڑ ہوگئی۔۔۔انہوں نے حیرت انگیز طور پر اوور اداکاری کے
ریکارڈز توڑ دیئے اور ہر سین میں ان کا ایک ہی انداز تھا جسے دیکھ کر الجھن
ہونے لگی تھی |
|