امی اور میں دونوں ایک جیسے لگنے چاہئیں۔۔۔شوبز ستارے جن کی شادی پر ماؤں نے بھی ان جیسے لباس پہنے

image
 
ماں اور بیٹی کا پیار تو یوں بھی بڑا ہی نرالا ہوتا ہے۔۔۔اس میں دونوں کے رنگ ایک دوسرے میں جھلکتے ہیں اور جب بیٹی کی رخصتی کا وقت آتا ہے تو بیٹیاں اور مائیں بہت کورڈینیشن کے ساتھ کپڑے بناتی ہیں تاکہ دونوں ایک جیسی ہی لگیں۔۔۔
 
شرمیلا فاروقی
شرمیلا فاروقی کی والدہ زیادہ تر ان کے ساتھ ساتھ رہتی ہیں اور کیونکہ ان کی ایک ہی بیٹی ہے تو وہ ہر چیز اس کے جیسی ہی کرنا چاہتی ہیں اور ان دونوں کے درمیان بڑا ہی مضبوط رشتہ ہے لیکن اکثر ان دونوں کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی مقابلہ ہے۔۔۔شرمیلا فاروقی کی منگنی پر دونوں نے ایک ہی جیسا لباس سلوایا۔۔۔اور اس کے بعد ٹی وی شوز پر بھی انہوں نے پہلے ہی کہلوا دیا کہ ان کی مہندی، ان کے کپڑے بالکل دلہن جیسے ہی بھاری اور قیمتی ہونے چاہئیں۔۔۔
image
 
نیمل خاور
اداکارہ نیمل خاور جن کی شادی حمزہ عباسی سے ہوئی ہے اپنی شادی پر ایک بہت ہی سادہ انداز کی دلہن بنیں اور ان کا ہلکا میک اپ اور ہلکی رنگ کا جوڑا سب کو ہی بھایا۔۔۔لیکن جب ان کی والدہ کو دیکھا تو اندازہ ہوگیا کہ نیمل اتنی خوبصورت کیسے ہیں اور جتنی پیاری وہ ہیں اتنی ہی سادہ اور پیاری ان کی والدہ بھی ہیں جنہوں نے شادی پر اپنی بیٹی کے رنگ کا ہی جوڑا زیب تن کیا اور وہ اس میں بہت اچھی بھی لگ رہی تھیں۔۔۔
image
 
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان کی والدہ نے بھی شادی پر اپنی بیٹی کے جوڑے سے ہی میل کھاتے ہوئے کپڑے زیب تن کئے اور کیونکہ ویسے بھی ایمن اپنی امی کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں ہمیشہ تو اس اہم دن پر کیسے پیچھے چھوڑ دیتیں۔۔۔ایمن تو خود یہ چاہتی تھیں کہ وہ ماں بیٹی بالکل ایک جیسے ہی لگیں اس لئے لال رنگ کا جوڑا اتنے ہی کام کے ساتھ ان کی والدہ نے بھی پہنا اور دونوں ایک ساتھ بہت اچھی لگ رہی تھیں۔۔۔اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ایمن اپنی والدہ کے کپڑے اپنے جیسے ہی بنواتی تھیں۔۔۔اگر ڈیزائن ایک جیسا نا بھی ہو تو کوشش ہوتی تھی کہ رنگ تو کم سے کم ایک جیسا ہی ہو۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: