میری اور اس کی کوئی دوستی بھی نہیں ہے۔۔۔شوبز کے جھوٹ جو بعد میں سچ ثابت ہوئے

image
 
پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی جھوٹ ہیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئے اور پھر ان پر کافی واویلا بھی ہوا لیکن ان جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے طوفان کے جانے کا انتظار کیا گیا
 
محسن عباس اور نازش جہانگیر کا جھوٹ
جب محسن عباس حیدر کے حوالے سے خبریں بازگشت کرنے لگیں کہ انہوں نے اپنی سابقہ بیوی فاطمہ پر ظلم کیا اور انہیں کافی پریشان کیا تو سب ہی محسن کو آڑے ہاتھوں لینے لگے۔۔۔پھر فاطمہ نے کہا کہ ماڈل نازش جہانگیر اور محسن ایک دوسرے کی محبت کی وجہ سے مجھے تباہ کر رہے ہیں۔۔۔یہ سارے الزامات محسن عباس حیدر نے ایک پریس کانفرنس میں سامنے لاکر حلفیہ کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور میرا اور نازش کا تو کوئی تعلق ہی نہیں۔۔۔ان کی اس بات کے بعد کافی چہ مگوئیاں ہوئیں ، لوگوں نے نازش کو بھی برا بھلا کہا کہ انہوں نے ایک گھر برباد کردیا۔۔۔لیکن پھر سب کو لگا کہ اب بات ختم ہوگئی اور جب محسن نے کہہ دیا تو سچ ہی ہوگا۔۔۔لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔۔۔ایک ایک کرکے سچ کے پردے فاش ہوتے گئے۔۔۔نازش اور محسن کی بات چیت کے اسکرین شاٹس اور پھر ایک دوسرے کے ساتھ اب مختلف مقامات پر نظر آنا اس بات کو ظاہر کر رہا تھا کہ انہیں اب میدان صاف لگ رہا ہے اور جھوٹ اب سامنے آرہا ہے۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری کے جھوٹ
شہروز سبزواری کو اور سائرہ یوسف کو ایک ساتھ دیکھنے کی لوگوں کو اتنی عادت ہوگئی تھی کہ ان کے درمیان ہونے والے اختلافات پر کوئی یہ سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ بات علیحدگی تک بھی پہنچے گی۔۔۔شہروز نے بارہا کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی اور کچھ دن کی ناراضگی ہے ، سائرہ گھر آجائے گی جب بات سیٹل ہوگی۔۔۔کچھ یہی بیان بہروز سبزواری نے بھی دیا۔۔۔لیکن پھر یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ۔۔۔پھر اچانک ہی صدف کنول اور شہروز سبزواری کے درمیان دوستی کی آوازیں آنے لگیں اور یہ آوازیں اس وقت سے آرہی تھیں جب سائرہ اور شہروز کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔۔۔لیکن ایک بار پھر شہروز نے بہت ہی سخت الفاظ میں سمجھایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور کیوں ایک لڑکی کے بارے میں ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔۔۔میرے اور صدف کے درمیان صرف ایک پرفارمنس کا رشتہ ہے جو ایوارڈز کے دوران ملاقات کی صورت میں ہوا۔۔۔لیکن یہ بات بھی جھوٹی ثابت ہوئی کیونکہ رشتہ بھی ہوگیا اور شادی کی تصاویر تو ایک ماہ پرانی تھیں لیکن سامنے بعد میں آئیں۔۔۔یعنی جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ ثابت ہوگیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: