میری بیٹی شام چھے بجے سو جاتی ہے۔۔۔شوبز ستارے جو ہر وقت اپنے بچوں کا تذکرہ کرتے ہیں

image
 
بچے زندگی کا وہ اہم حصہ ہیں جنہیں ہر وقت دل میں چھپا کر رکھا جاتا ہے لیکن کچھ ماں باپ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو دل میں ہی نہیں بلکہ زبان پر بھی رکھتے ہیں۔۔۔ان سے جب بھی کوئی بات کہو تو وہ اس میں اپنے بچوں کا کوئی نا کوئی قصہ لازمی سناتے ہیں۔۔۔
 
ونیزا احمد
ماڈل وینیزہ احمد اپنی دونوں بیٹیوں کو لے کر بہت حساس بھی ہیں اور وہ ایک بہترین ماں ہیں کیونکہ انہیں ہر وقت اپنی بیٹیوں کے حوالے سے فکر رہتی ہے۔۔۔انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ کیونکہ ان کی بیٹی کو صبح جلدی اسکول جانا ہوتا ہے تو وہ اس کی دس سے بارہ گھنٹے کی نیند پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتیں اور ان کی بیٹی شام چھے بجے بستر میں چلی جاتی ہے۔۔۔وہ ان کے بالوں، ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھتی ہیں اور انہیں زیادہ تر وہ غذائیں دیتی ہیں جو صحت کے حوالے سے بہترین ہوں۔۔وینیزا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے بچے بہت پسند تھے اور جب اپنی بیٹی دنیا میں آئی تو وہ تو جیسے دیوانی سی ہوگئیں۔۔۔انہیں بہت مزہ آتا ہے بچوں کے ساتھ۔۔۔
image
 
مانی
اداکار مانی آج کل کسی بھی شو میں جائیں تو وہاں اپنے بیٹوں کا بارہا ذکر کرتے ہیں اور ہر بات میں ان سے جڑی کوئی نا کوئی مثال ضرور دیتے ہیں۔۔۔مانی کو اپنے بیٹوں سے بہت لگاؤ بھی ہے اور وہ ان کو چاہتے بھی بہت ہیں۔۔۔مانی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ان سے بھی زیادہ آؤٹ آف دا باکس سوچتا ہے اور وہ اکثر حیران ہوجاتے ہیں اس کی سوچ پر ۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کی زندگی ان کے تینوں بچوں کے گرد گھومتی ہے۔۔۔انہیں بہت کم شوبز کی چکا چوند والی محفلوں میں دیکھا گیا ہے اور جب وہ کہیں جاتی بھی ہیں تو زیادہ تر ان کی زبان پر شافع، فائز اور بیٹی ایمان ہی رہتے ہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ شائستہ نے اپنے بچوں کو پروان چڑھانے کے لئے خود کو وقف کردیا۔۔انہوں نے دن رات کام کیا اور بچوں کو ایک کامیاب زندگی دینے کی کوشش کی۔۔۔اور ابھی بھی ان کا یہی حال ہے کہ وہ بات بات پر اپنے بچوں کی کوئی نا کوئی مزیدار بات چھیڑ دیتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: