ہم سڑک پر آجائیں گے۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے بارش کے بعد شدید پریشانی دیکھی

image
 
گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کی تباہیوں نے سب کو ہی اپنی لپیٹ میں لیا اور ڈیفینس کلفٹن میں سکون سے زندگی گزارنے والے بھی اس بار سب سے زیادہ مشکل میں آگئے۔۔۔شوبز انڈسٹری کی ایک کثیر تعداد ڈیفینس میں ہی مقیم ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں تین دن گزرنے کے باوجود نا تو پانی نکلا اور نا ہی بجلی آئی-
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی نے تو بہت مشکلات کے بعد چالیس گھنٹوں کے طویل وقفہ کے بعد ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شدید پریشان ہیں اور ان کے گھر کے سامنے پانی کا ایک تالاب بن چکا ہے۔۔۔چالیس گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں اور بجلی کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔۔۔کوئی پانی نکالنے آیا بھی نہیں اور یوں لگتا ہے کہ کسی کو کوئی فرق پڑتا بھی نہیں۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کآ کلینک بھی تین دن پانی اور بارشوں کی وجہ سے بند رہآ لیکن وہ گھر میں بھی سکون سے نہیں تھیں کیونکہ گھر کے سامنے پانی اور گھر کے اندر بھی پانی۔۔۔جینیریٹر نے بھی الوداع کہہ دیا اور پھر باہر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔۔۔پچھلے پچاس گھنٹے سے ان کے گھر بجلی نہیں اور نا ہی وہ باہر جا سکتی ہیں۔۔۔
image
 
یاسر حسین
اداکار یاسر حسین تو ہر مشکل اور ہر خوشی کے وقت میں لازمی اپنی رائے دیتے ہیں تو بھلا اس وقت کیسے خاموش رہتے۔۔۔انہوں نے انتہائی طنزیہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب لوگ چپ رہیں کیونکہ اگلے سال پھر آپ اسی طوفان میں ہوں گے اور یہ صرف سوشل میڈیا کی یادوں میں ہی آئے گا۔۔۔لیکن ایسا مت کریں آواز اٹھائیں اور اس شہر کو بچائیں۔۔۔

View this post on Instagram

yeh kawa mujh se pooch raha tha k kya bijli aur gas kabhi nahi aye gi?? kya karachi ka koi wali waris nahi hai? kya yeh sheher wakai Pakistan ka sab se bara sheher hai. ? kya is sheher k mayor sirf 28 crore ka gher hi bana sakty hain naaly saaf nahi karwa sakty ? kya barish mai pani jama ho jana nalon mai kachry ki wajah se hai ya nalon ki jagah pé plazas khary karny ki wajah se hai ? kya agly saal bhi barish yehi haal kary gi . ? jin ghareebon k riksha taxi cycle motorcycle kharaab hue jin ki dukanen aur makaan beh gaye un ka hisaab kon de ga ????? hukoomat kya Barish ki bhi mazammat hi kary gi ya sheher ki marammat bhi kary gi. ????? AFSOS MERY PAS AIK SAWAAL KA BHI JAWAAB NAHI HAI ..... #karachi #besharam #intezamiya #sindhkhapy #magar #kab ?

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

 
نوید رضا
نوید رضا تو حال ہی میں ڈیفینس شفٹ ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس تکلیف پر اپنی آواز کچھ اس طرح اٹھائی کہ انہوں نے لکھا کہ اب ہمیں خود ہی کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ کوئی ہماری مدد کو نہیں آئے گا اور کسی کا انتظار فضول ہے۔۔۔اس وقت کی مشکل میں ہمیں ایک ہوکر اس پانی میں اترنا ہوگا۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: