|
|
ہر شعبے میں آمد کے ساتھ ہی ترقی کے مواقع حاصل کرلینا اتنا آسان نہیں۔۔۔کئی پڑاؤ
آتے ہیں اور کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر انسان اپنی منزل پر
پہنچ پاتا ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو کبھی کبھی مفت میں بھی
شوز میں آجاتے تھے اور آج انسٹا کی ایک پوسٹ بھی لاکھوں سے کم نہیں۔۔۔ |
|
ایمن اور منال |
ایمن اور منال چائلڈ اسٹار کے طور پر انڈسٹری میں آئیں اور انہوں نے اپنی
محنت اور استقامت سے اپنا ایک مقام بنایا۔۔۔اپنی فیملی کو بھی ایک مقام پر
پہنچایا۔۔۔لیکن ایک دور وہ تھا جب یہ کسی مارننگ شو یا کسی بھی شو میں
انٹرویو کے لئے ایک لان کے سوٹ پر آجاتی تھیں۔۔۔اس وقت ان کے نخرے بالکل
بھی نہیں تھے۔۔۔ایک کال پر فون اٹھا لیتی تھیں اور لمبی لمبی ریکارڈنگز کے
بعد کبھی کبھی صرف ایک برگر کے ساتھ بھی خوشی خوشی گھر آجاتی تھیں لیکن وقت
بدلا۔۔۔حنا دلپزیر اور نبیلہ جیسے لوگوں نے ان کی محنت کو سراہا اور پھر ان
کا ساتھ ملتے ہی یہ دونوں بہنیں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے لگیں۔۔۔اور پھر
کچھ یوں ہوا کہ فون کالز اٹھانا کم ہوگیا۔۔۔بات کرنا مشکل ہوگیا۔۔۔ایک
انسٹا پوسٹ کے لاکھوں ملنے لگے اور شوبز میں سب سے زیادہ فالوورز بھی حاصل
ہوئے۔۔۔برانڈز کے لئے ایمن منال ایک ضرورت بن گئیں۔۔۔ |
|
|
سجل علی |
شوبز انڈسٹری میں کامیاب ترین لوگوں میں سے ایک ہیں سجل علی اور خود تو
انہوں نے اپنی اداکاری سے کامیابی حاصل کی لیکن شادی کے بعد ان کی کامیابی
اور شہرت میں دو گنا اضافہ ہوا کیونکہ وہ ایک کامیاب ستارے احد رضا میر کی
زندگی میں شامل ہوگئیں۔۔۔آج سجل علی کو ایک شو یا مارننگ شو میں بلانا
ناممکن ہے کیونکہ اگر تو کوئی برانڈ انہیں لا سکتا ہے تو وہ آئیں گی یا پھر
ایک شو کے دو سے ڈھائی لاکھ ہوں تو وہ مہمان بنیں گی۔۔لیکن ایک دور وہ تھا
جب سجل علی کو ساحر لودھی کے مارننگ شوز میں آڈینس کے درمیان ہلا گلا کرتے
دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔وہ شادی ویک میں دلہا اور دلہن والوں کی ٹیمز کا حصہ بن
کر گانے گاتی تھیں اور پھر انہوں نے گلوکاری میں ہی قدم رکھنا چاہا لیکن
انہیں چانس نا ملا اور وہ آڈیشن میں فیل ہوئیں۔۔۔پھر انہوں نے بہت محنت سے
اداکاری کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔۔۔ |
|
|
عمران اشرف |
شوبز انڈسٹری کا بھولا عمران اشرف آج ہر ڈرامہ کے لئے ایک بہترین نام مانا
جاتا ہے جن کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ ڈرامہ کا اسکرپٹ اور ڈرامہ کی
کہانی بہت اچھی ہوگی۔۔۔لیکن ایک دور وہ بھی تھا جب عمران اشرف کے پاس ڈھنگ
کے جوتے بھی نہیں تھے اپنے ہی ڈرامہ کی شوٹ کے لئے اوروہ اپنی پروڈکشن ٹیم
کے جوتے بھی پہن لیا کرتے تھے۔۔۔خالی جیب تھی لیکن سونے کے خواب تھے۔۔۔ایک
دور ایسا بھی تھا کہ کوئی عمران اشرف کو اپنے ڈرامے میں لینا تو دور کی بات
انہیں ایک چھوٹا سمجھتا تھا لیکن وقت بدلا اور آج عمران اشرف نے اپنی محنت
سے یہ ثابت کیا کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔۔۔اب وہ دور آگیا ہے کہ عمران اشرف
پوچھتے ہیں کسی بھی شو میں آنے سے پہلے کہ کیا سوالات ہوں گے اور ان کے
پیسے بھی ڈیڑھ سے دو لاکھ تک ہوتے ہیں مہمان بننے کے لئے۔۔ |
|