سورج کرے سلام۔۔۔کچھ پرانی گلوکاراؤں کی واپسی

image
 
پی ٹی وی کے دور نے بچپن کو ایسی یادوں سے بھر دیا ہے کہ ہر ستارے سے ایک رشتہ محسوس ہوتا ہے۔۔۔جب بھی کسی آواز کو سنیں یا اس دور کے کسی اداکار کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہمارا بچپن لوٹ آیا ہے۔۔۔آج جب چینلز کی بھرمار ہوچکی ہے تو کہیں بھولے بھٹکے بھی ان ناموں کی واپسی کی خبر آئے تو دل کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔۔۔کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنا شروع کردیا ہے۔۔۔
 
مونا سسٹرز
کیا آپ کو یاد ہیں وہ پیاری سی بھولی بھالی شکلوں والی مونا سسٹرز جن کی آواز کئی بار کانوں میں رس گھولتی تھی اور جنہیں سہیل رعنا کے کئی پروگرامز میں دیکھا جاتا تھا۔۔۔سورج کرے سلام، چندا کرے سلام جیسا یادگار گانا جن کی آواز میں بے حد مقبول ہوا اور جو پی ٹی وی کی بنیادوں میں بسی ہیں۔۔۔مونا عاطف تو اکثر اپنی آواز کا جادو جگانے سوشل میڈیا پر نظر آتی تھیں لیکن اب انہوں نے اپنی ویڈٰوز بھی شیئر کرنا شروع کی ہیں اور گانوں کو واپس ریکارڈ کروا رہی ہیں۔۔۔وہ کراچی آتی رہتی ہیں اور ویسے یوکے میں مقیم ہیں۔۔۔ان کی دو بیٹیاں ہیں اور وہ بہت خوش حال زندگی گزار رہیں۔۔۔ان کی باقی دو بہینیں لبنیٰ اور ثمرین بھی شادی شدہ زندگی گزار رہیں۔۔۔لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے بھائی رمیز بھی میوزک سے ہی وابستہ ہیں اور فیوژن بینڈ کے لیڈ گلوکار بھی رہے ہیں جب شفقت نے بینڈ چھوڑا تھا تو وہ آگئے تھے۔۔۔۔
image
 
بینجمن سسٹرز
ستر کی دہائی کے آخری دنوں میں آنے والی بینجمن سسٹرز نے اسی کے اوائل تک پی ٹی وی پر راج کیا اور ایسا مقام بنایا کہ ان کی آواز آج بھی کانوں میں گونجتی ہے اور ان تینوں بہنوں نے کئی سال بعد ایک انٹرویو ڈاکٹر شائستہ کے شو میں دیا جب تینوں نے باقاعدہ اپنی زندگی اور اپنے بارے میں بتایا۔۔۔سب سے بڑی نیریسا ہارون ہیں، پھر بینا بینجمن اور پھر شبانہ اینڈرو۔۔۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پھر سے اپنی موجودگی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔۔بینا کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب ہم گاتے تھے تو نیریسا کو کبھی بول یاد نہیں رہتے تھے اور چاہے سامنئے لکھے ہوں لیکن وہ بھول جاتی تھیں۔۔۔بینا کو ڈانس کا بھی بہت شوق ہے اور نیریسا ہارون کا کہنا تھا کہ میں بہترین ڈھول بھی بجا لیتی ہوں۔۔۔آج کل نیریسا نانی بن چکی ہیں اور اپنے شوہر کیس اتھ بہت مزیدار زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔جبکہ باقی بہنیں بھی بچوں کے ساتھ ہیں۔۔۔ان کی ایک اور چھوٹی بہن بھی ہیں لیکن وہ کبھی گاتی نہیں تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: