بے بی کا کھانا الگ آئے گا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جن کے ساتھ لازمی کوئی میک اپ آرٹسٹ موجود ہوتا ہے

image
 
شوبز انڈسٹری میں میک اپ کی ضرورت تو مرد و خواتین دونوں کو ہوتی ہے لیکن اس انڈسٹری میں کچھ میک اپ آرٹسٹ اداکاراؤں کے اتنے قریبی ساتھی ہوتے ہیں کہ میک اپ کے ساتھ ساتھ وہ ان کے کان بھی بھرتے ہیں۔۔۔پاکستانی انڈسٹری میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جو اس طرح کے میک اپ آرٹسٹ کو اپنے ساتھ ساتھ رکھتی ہیں
 
حنا الطاف
اداکارہ حنا الطاف کی تو اب آغا علی سے شادی ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جو ان کے سب سے زیادہ آگے پیچھے رہتا ہے وہ ہے ان کا میک اپ آرٹسٹ ۔۔جب حنا الطاف اکیلے رہتی تھیں تو گھر میں ہی ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو بنایا تھا جہاں سے وہ اپنے یو ٹیوب شوز کیا کرتی تھیں اور وہاں ان کا کل وقتی میک اپ آرٹسٹ موجود ہوتا تھا۔۔۔یہ میک اپ آرٹسٹ حنا الطاف سے کرتے ہیں ساری دنیا کے راز و نیاز اور اکثر انہیں باتوں ہی باتوں میں بتا دیتے ہیں دوسری اداکاراؤں کے راز۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
یوں تو شائستہ لودھی اپنا میک اپ بہت ہلکا کرتی ہیں اور خود بھی کر لیتی ہیں لیکن اکثر انہیں ان کی ایک خاص میک اپ آرٹسٹ مہہ جبین کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔۔۔مہ جبین ایک سینئر میک اپ آرٹسٹ ہیں اور کیونکہ ان کا ساتھ کافی پرانا ہے تو وہ شائستہ کا بالکل ایسے ہی خیال رکھتی ہیں جیسے دوست۔۔۔اکثر ان دونوں کو بھی راز و نیاز کرتے دیکھا گیا ہے۔۔۔اور مہہ جبین بھی ہر شوٹ پر ان کے ساتھ ساتھ رہتی ہیں۔۔۔
image
 
ندا یاسر
ندا یاسر کے مارننگ شو سے لے کر ان کے گھر کے تمام فنکشنز تک ان کیساتھ رہتے ہیں واجد اور شہزادی۔۔۔واجد تو دیگر کئی اداکاراؤں کے بھی بہترین دوست ہیں لیکن جب وہ ندا کے ساتھ ہوتے ہیں تو پھر دنیا جہاں کی باتیں انہیں بتاتے ہیں۔۔۔اور شہزادی بھی کیونکہ اے آر وائے میں خاصی پرانی ہیں اس لئے وہ بہت طریقے سے ندا کا ساتھ دیتی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ہر جگہ نظر بھی آتی ہیں۔۔۔
image
 
صنم جنگ
مارننگ شو کے دوران صنم جنگ کی زندگی میں صبا انصاری کے پارلر سے موجود ہوتے تھے زبیر ۔۔۔اور زبیر کو اچھی طرح معلوم تھا کہ کیسے صنم کو تیار کرنا ہے جس سے وہ خوش رہیں۔۔۔صنم جنگ کی زندگی میں ان کا بہت اہم کردار ہے اور وہ ان کی شادی اور دیگر کئی گھر کے فنکشنز میں آگے آگے رہتے ہیں۔۔۔انہیں اندر کی باتیں بھی بتاتے ہیں تاکہ وہ انڈسٹری سے باخبر رہیں۔۔۔اور لڑکیوں میں بھی ایک میک اپ آرٹسٹ صنم کے بہت قریب ہیں جن کے بغیر صنم کسی شو میں نہیں جاتیں-
image
 
مائرہ خان
مائرہ خان شروع سے واجد سے ہی میک اپ کروانا پسند کرتی ہیں اور واجد ان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔۔۔ایک دور تو ایسا تھا کہ واجد کو ہی پتہ ہوتا تھا کہ مائرہ کیا کھائے گی، کس ٹائم پر آئے گی، کیوں موڈ آف ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔پھر مائرہ نے دوسروں سے بھی میک اپ کروایا لیکن جو خوشی انہیں واجد کو ساتھ رکھ کر ہوتی ہے وہ کسی کے ساتھ نہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: