|
|
یہ حقیقت ہے کہ چہرے پر پڑنے والا تھپڑ ہمیشہ یاد رہ جاتا ہے ۔۔۔پھر چاہے وہ تھپڑ
حقیقت میں ہو یا ڈرامہ میں۔۔۔گزشتہ کچھ عرصہ میں تھپڑ پاکستانی ڈرامہ کی شان بن چکا
ہے۔۔۔ایسے کئی زناٹے دار تھپڑ ہیں جن کی گونج کئی دن تک کانوں میں سنائی دے- |
|
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا تھپڑ |
ڈرامہ میرے پاس تم ہو عوام میں خاصا مقبول ہوا اور اس ڈرامے میں ایک عورت
کے ذریعے ہی عورت کو تھپڑ کھاتے دکھایا گیا۔۔۔ڈرامہ کا یہ تھپڑ سویرا ندیم
کی طرف سے آئزہ خان کو پڑا اور یہ اتنا زناٹے دار تھا کہ ایک لمحہ کو ٹی وی
اسکرین پر بھی سناٹا چھا گیا۔۔۔یہ تھپڑ ایک دم اصلی تھا اور آئزہ خان کے
چودہ طبق روشن ہوگئے ۔۔۔اس ڈرامہ میں یہ تھپڑ ایک نیا موڑ تھا اور عوام کو
اس تھپڑ سے کافی خوشی ہوئی۔۔۔کیونکہ یہ سبق دلانے والا تھپڑ تھا۔۔۔ |
|
|
ڈرامہ نند کا تھپڑ |
ڈرامہ نند آج کل کافی مقبول ہورہا ہے جس میں اداکارہ فائزہ حسن ایک ایسی
نند کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے بھائیوں کو بیویوں کے آگے پیچھے پھرتے
دیکھ کر تلملاتی ہیں اور منال کیونکہ ان کی بھابھی بنی ہیں تو اکثر اس پر
الزامات لگاتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ میں منال کے ساتھ کئی زیادتیاں دکھائی گئیں
اور پھر زور وہاں ٹوٹٓ جب فائزہ حسن اپنے شوہر اعجاز اسلم سے کہتی ہیں کہ
آپ منال سے ملنے اس گھر میں آتے ہیں اور آپ کا چکر ہے۔۔۔اعجاز اسلم کا ہاتھ
تو ویسے ہی انڈسٹری میں بڑا ہاتھ کے نام سے مشہور ہے تو جب اس ہاتھ کا تھپڑ
پڑا فائزہ حسن کو تو وہ بھی ایک زناٹے دار تھپڑ ثابت ہوا- |
|
|
ڈرامہ غلطی کا تھپڑ |
ڈرامہ غلطی میں عفان وحید کو بارہا اپنی بیوی کے معاملے میں غلطیاں کرتے
دکھایا گیا اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ وہ حرا سے پیار تو کرتا ہے لیکن
اپنے گھر والوں کی باتوں میں آکر اکثر اس کے ساتھ زیادتی کر جاتا ہے۔۔۔لیکن
ایک بات جس پر وہ شروع سے حرا کے ساتھ کھڑا تھا وہ اس کا کردار تھا۔۔۔عفان
کی بہن انوشے بنی تھیں اور وہ الزام لگاتی ہیں کہ حرا میرے شوہر کے ساتھ
چکر چلاتی ہے۔۔۔اس بات پر پورے ڈرامہ میں انوشے اپنے بھائی سے زور دار تھپڑ
کھاتی ہیں اور یہ تھپڑ ڈرامہ میں انہیں دو بار ملتا ہے۔۔۔ |
|
|
ڈرامہ جلن کا تھپڑ |
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے جلن میں دکھایا گیا ہے کہ منال اپنی ہی بہن کے
شوہر سے پیسے کے لالچ میں چکر چلاتی ہے اور اس کی بہن جب اسے پکڑتی ہے تو
وہ کھلے عام اپنے بہنوئی سے کہتی ہے کہ وہ ابھی اسی وقت میری بہن کو طلاق
دے۔۔۔بہن اریبہ حبیب اسے تین چانٹے لگاتی ہیں۔۔۔یہ تھپڑ کافی قوت سے لگائے
گئے کہ منال کا منہ ہی لال ہوگیا۔۔۔اس ڈرامے کے تھپڑ نے بھی کئی خواتین کو
خوش کیا۔۔۔ |
|